*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم* کا بیان مکمل قرآن مجید اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں

  *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*






❤👉https://youtu.be/8yuw6S7ZD5E👈❤






*(SMS:01)*






اَلْحَمْدُلِلّٰه مسلمان ہر سال عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم بڑے جوش و جذبہ سے مناتے ھیں۔


مسلمان طرح طرح سے اپنی خوشیوں کا اظہار کرتے ھیں۔ کوئی گلیوں کو سجا کر اپنی محبت کا اظہار کرتا ھے اور کوئی روشنیاں کر کے، کوئی کھانا تقسیم کر کے اور کوئی جلوس نکال کر کے۔



مگر کچھ لوگ ایسے بھی ھیں جن کو عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا نام سن کر بخار ہو جاتا ھے اور مسلمانوں کو اِس مبارک کام سے روکتے ھیں کہ یہ میلاد کہاں سے ثابت ھے؟

کیا صحابہ نے منایا؟ کیا قرآن و حدیث سے ثابت ھے؟؟


ایسے ایسے سوالات کر کے مسلمانوں کا ایمان خراب کرتے ھیں۔


آج میں اِس موضوع میں بتاوں گا کہ میلاد کہاں سے ثابت ھے اور صحابہ نے بھی منایا اور آج تک جتنے بزرگانِ دین آئے سب نے منایا۔










*[حقیقی ایمان]*




*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*






*(SMS:02)*






👈🏻 *سوال:*


میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو *عید* کیوں کہا جاتا جبکہ اسلام میں تو دو عیدیں (عید الفطر، عید الاضحٰی) ھیں پھر یہ عید کیسے؟؟

اگر یہ عید ھے تو اِس کی اذان، نماز، اور خطبہ کیوں نہیں ہوتا؟؟؟




👈🏻 *الجواب:*


شریعت میں دو ہی عیدیں ھیں (عید الفطر، عید الاضحٰی) مگر ہم ہر اُس دن کو عید کہیں گے جس دن ہمیں کوئی خوشی ملی ہو گی۔



👈🏻 *مفہومِ القرآن:*


حضرت عیسٰی علیہ السلام نے اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ ! ہم پر آسمان سے خوان اُتار کہ وہ ہمارے لیے *عید* ہو۔



*(سورہ المائدہ آیت#114)*



اِس آیت میں واضح طور پر *عید* لفظ آیا ھے۔


اب حضرت عیسٰی علیہ السلام نے خوان اُتارنے کی خوشی کو عید کہا ھے مگر آپ علیہ السلام اُس عید کی نہ نماز پڑھی گئی نہ خطبہ۔


ہر اُس دن کو *عید* کہیں گے جس دن کوئی خوشی ملی ہو گی۔


*(مواہب الرجمٰن جلد#3، صفحہ#83)*




حضور ﷺ نے فرمایا:


*جمعہ عید کا دن ھے۔*



*(ترمذی جلد#5، صفحہ#250، حديث#3043)*



اب اسلام میں تو دو عیدیں ھیں مگر حضورﷺ نے *جمعہ کو بھی عید* کہا ھے۔


حضور ﷺ جس دن پیدا ہوئے کیا وہ ہمارے لیے خوشی کا دن نہیں؟

جن کے صدقے دو عیدیں ملی کیا اُن کی پیدائش ہمارے لیے عید نہیں؟؟










*[حقیقی ایمان]*



 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*






*(SMS:03)*






انسان کا میلاد تب ہوتا ھے جب اُس کی پیدائش ہوتی ھے۔ میلاد النبی کا مطلب حضورﷺ کی پیدائش کا دن۔



میلاد کا ثبوت قرآن و حدیث اور صحابہ کرام و بزرگانِ دین سے ملتا ھے۔



میلاد میں جو امور سرانجام دیے جاتے ھیں اُن میں محافل کا اہتمام کر کے قرآن خوانی، نعت خوانی، ذکر و اذکار اور سرکارِ دو عالم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی سیرتِ مبارکہ بیان کی جاتی ھیں جو کہ جائز اور مستحب اور قرآن و حدیث سے ثابت ھیں۔



جو بُرے افعال آج میلاد النبی کے نام پر کیے جا رہے ھیں اُن کو تو ہم بھی جائز نہیں کہتے مگر اِس کا مطلب یہ نہیں اُن جاہلوں کی جہالت کی وجہ سے میلاد جیسی بابرکت نعمت کو حرام کہا جائے۔




*قرآن سے میلاد کا ثبوت:*



👈🏻 *القرآن:*


"اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔"


*(سورہ والضحٰی آیت#11)*




حضور ﷺ نے فرمایا:


*میں (محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ) اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہوں۔*



*(بخاری جلد#5، صفحہ#76)*






اللہ پاک فرما رہا میرے محبوب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا خوب چرچا کرو۔


عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم وہ دن ھے کہ جس میں ہر عاشق اپنے نبی علیہ السلام سے محبت کا اظہار میلاد شریف کے ذریعے کرتے ھیں۔









*[حقیقی ایمان]*



 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*






*(SMS:04)*






*قرآن سے میلاد کا ثبوت:*





👈🏻 *القرآن:*


بلند کیا ہم نے تمھارا ذکر تمھارے واسطے۔



*(سورہ الانشراح آیت#4)*





امام قاضی عیاض رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ھیں کہ:


*اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو اپنے ذکر میں سے ایک ذکر بنایا ھے اور جس نے رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا ذکر کیا گویا اُس نے اللہ کا ذکر کیا۔*



*(الشفاء جلد#1، صفحہ#15)*





کوئی شک ہی نہیں کہ حضورﷺ کی تعریف در حقیقت اللہ کی تعریف ھے۔


اب حضورﷺ کی تعریف *میلاد* کی شکل میں کریں یا درود پڑھ کر یا نوافلِ شکر پڑھ کر ہر حال میں حضورﷺ کی تعریف ہی ہو گی۔










*[حقیقی ایمان]*



*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*






*(SMS:05)*






👈🏻 *قرآن سے میلاد کا ثبوت:*




👈🏻 *القرآن:*



"اور اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرو۔"



*(سورہ النخل آیت#114)*





اللہ کی نعمت کون اور شکر ادا کیسے کریں؟؟؟



امام سیوطی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ھیں کہ:



*اللہ کی نعمت حضورﷺ ھیں اور اُن کی ولادت کے دن اُن کا ذکر کر کح شکر ادا کیا جائے۔*




*(تفسیر روح البیان جلد#9، صفحہ#56)*






اللہ پاک خود فرما رہا میری نعمت کا شکر ادا کرو اور نعمت سرکارِ دو عالم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ھیں۔



شکر ادا کرنے کا طریقہ یہی ھے کہ اُن کی ولادت کا دن منایا جائے۔




👈🏻 *قرآن پاک سے میلاد کا ثبوت تو مل رہا ھے مگر قرآن سے میلاد کے حرام اور ناجائز کا ثبوت نہیں ملتا۔*



*جو لوگ میلاد پر اعتراض کرتے ھیں وہ قرآن کی کسی ایک آیت سے میلاد کو ناجائز و حرام ثابت کریں !!*











*[حقیقی ایمان]*



*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*






*(SMS:06)*






👈🏻 *القرآن:*



"میں اُن رسول کی بشارت سناتا ہوں جو میرے بعد تشریف لائیں گے اُن کا نام *احمد* ھے۔"




*(سورہ الصف آیت#6)*





اِس آیتِ مبارکہ میں حضرت عیسٰی علیہ السلام حضور ﷺ کی آمد کی خوشخبری اپنی قوم کو دے رہے ھیں۔





حضور ﷺ نے فرمایا:



*میری آمد کی خوشخبری سب سے آخر میں حضرت عیسٰی علیہ السلام نے دی۔*




*(الخصائص الکبریٰ جلد#1، صفحہ#17)*





امام ابنِ حجر عسقلانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ھیں:



*اللہ کا ذکر کئی عبادات سے کیا جا سکتا ھے اور حضورﷺ کا ذکر میلاد کی صورت میں کیا جائے گا۔*




*(الحاوی للفتاوٰی جلد#1، صفحہ#196)*





حضور ﷺ کی ولادت کی خبر حضرت عیسٰی علیہ السلام اپنی ُقوم کو دے رہے ھیں۔ اور آج ہم بھی 12 ربیع الاول کو حضورﷺ کا میلاد منا کر اُن کا تذکرہ کر رہے ہوتے ھیں۔




👈🏻 میلاد کے ناجائز اور حرام ہونے پر قرآن میں ایک بھی آیت نہیں ھے مگر اِس کے جائز ہونے پر بہت سی آیات موجود ھیں جس میں سے میں نے ابھی آپ کے سامنے 4 پیش کی ھیں۔



*پھر اعتراض کرنے والے کس بنیاد پر میلاد پر اعتراض کرتے ھیں؟؟*













*[حقیقی ایمان]*



 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*






*(SMS:07)*






👈🏻 *قرآن سے میلاد کا ثبوت:*






👈🏻 *القرآن:*


اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے اُن کا عہد لیا کہ جب میں تمھیں کتاب اور حکمت دوں تو تمھارے پاس وہ رسول تشریف لائیں گے جو تمھاری کتابوں کی تصدیق کریں گے تو تم ضرور ضرور اُن پر ایمان لانا۔


فرمایا کہ کیا تم نے اقرار کیا؟؟ سب (انبیاءکرام) نے عرض کی کہ ہم نے اقرار کیا۔


(اللہ نے فرمایا) پھر ایک دوسرے پر گواہ ہو جاو اور میں خود تمھارے ساتھ گواہوں میں ہوں۔




*(سورہ ال عمران آیت#81)*





حضور ﷺ کی پیدائش جس وقت نہیں ہوئی تھی تو اللہ پاک نے تمام نبیوں سے وعدہ لیا کہ میرا محبوب جب تشریف لائے گا تم اُس پر ایمان بھی لانا اور اُس کی مدد بھی کرنا۔



کیا یہ میلاد نہیں؟؟؟



خود رب تعالٰی انبیاء کرام علیہم السلام کی جماعت میں اپنے محبوب کی ولادت کا ذکر فرما رہا تو آج ہم بھی تو یہی کر رہے ھیں کہ حضورﷺ کی ولادت کا دن جب آتا تو اُن کی ولادت میں آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا تذکرہ کرتے ھیں۔



مخالفین میلاد کو حرام کہتے ہوئے زرا یہ ضرور سوچ لیں کہ قرآن اور خود ربِ کائنات پیارے آقا علیہ السلام کا میلاد منا رہا۔










*[حقیقی ایمان]*


 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:08)*







👈🏻 *قرآن سے میلاد کا ثبوت:*





👈🏻 *القرآن:*



"اور حضورﷺ کی تعظیم و توقیر کرو۔"




*(سورہ الفتح آیت#9)*





تفسیر روح البیان میں اِس آیت کے بارے میں لکھا گیا ھے کہ:



*حضور ﷺ کی تعظیم سے مراد یہ ھے کہ حضورﷺ کا میلاد منایا جائے۔*




*(روح البیان جلد#9، صفحہ#56)*





قرآنِ پاک میں خود ربِ کائنات حضورﷺ کے میلاد کا حکم دے رہا تو آج کے یہ مولوی کس بات پر حرام کے فتوے لگا رہے ھیں؟؟؟


جب حرام کہتے ھیں تو قرآن سے اِس کا حرام ہونے کا ثبوت کیوں نہیں دیتے؟؟










*[حقیقی ایمان]*



 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*






*(SMS:09)*






👈🏻 *میلاد کا ثبوت احادیث سے:*





جب ابو لہب مر گیا تو اُس کے گھر والوں نے اُسے خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ تم کس حال میں ہو؟؟


ابو لہب نے کہا مجھے روزانہ عذاب دیا جاتا ھے مگر ایک دن میرے عذاب میں کمی کی جاتی ھے اور مجھے شہادت والی انگلی سے پانی پلایا جاتا کیونکہ میں نے اُس انگلی کے اشارے سے اپنی لونڈی *ثویبہ* کو *حضورﷺ کی ولادت* کی خوشی میں آزاد کیا تھا۔




*(بخاری جلد#1، صفحہ#153، حدیث#5101)*






ابو لہب کافر نے حضورﷺ کی ولادت کی خوشی میں اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا تو اُس کےمرنے کے بعد اُس کے عذاب میں اُسی دن کمی کر دی گئی۔



ایک کافر کو حضورﷺ کی ولادت کا دن منانے پر یہ انعام ملا اور جو مسلمان حضورﷺ کی ولادت کا دن مناتا ھے اُسے کیا انعام ملے گا اِس کا اندازہ لگا لیں۔













*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:10)*






👈🏻 *میلاد کا ثبوت احادیث سے:*






حضور ﷺ ہر *پیر* کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ صحابہ کرام نے عرض کی کہ:


آپ پیر کے دن روزہ کیوں رکھتے ھیں؟؟؟



حضور ﷺ نے فرمایا:


*میں اِسی دن پیدا ہوا اور اِسی دن مجھ پر قرآن نازل ہوا۔*




*(صحیح المسلم حدیث#1977)*





سبحان اللہ ! اِس سے بڑی دلیل کیا ہو سکتی ھے کہ خود سرکارِ کائنات صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پیر کے دن روزہ رکھ کر اپنا *میلاد* منایا کرتےتھے۔



اب اعتراض کرنے والے کیا کہیں گے؟



اعتراض کرنے والوں کے پاس نہ تو کوئی قرآنی آیت ھے نہ ہی حدیث کہ میلاد کو حرام و ناجائز ثابت کر سکیں۔




جبکہ اَلْحَمْدُلِلّٰه ہمارے پاس دلائل ہی دلائل ھیں مگر پھر بھی شرم تم کو مگر نہیں آتی۔











*[حقیقی ایمان]*



Comments