سپریم کورٹ میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سعد رضوی کے رہائی کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا
سپریم کورٹ نے معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا
لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے ۔سپریم کورٹ
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی
افسوسناک واقعے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جان کی بازی ہارے ۔وکیل پنجاب حکومت
ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع نہیں کی ۔ وکیل پنجاب حکومت
کیا انسداد دہشتگری دفعات کے تحت نظر بندی کا کوئی گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس مظاہر نقوی کا استفسار
جی گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ وکیل پنجاب حکومت
حکومت کے پاس نوے دن کے بعد نظر بندی کی توسیع کا اختیار نہیں ہے ۔ وکیل چچا سعد رضوی
شاید دونوں فریقین کی طرف سے کیس کو درست طریقے سے ڈیل نہیں کیا گیا ۔ جسٹس مظاہر نقوی
جو ماضی میں واقعہ ہوئے آپ اسے تو مانتے ہیں کہ ایسا واقعہ ہوا ۔ جسٹس مظاہر نقوی
جب ہنگامہ ہوا اس سے پہلے کے سعد رضوی جیل میں ہیں ۔ وکیل چچا سعد رضوی برہان معظم
سعد رضوی بغیر کسی وجہ کے چھ ماہ سے جیل میں قید ہیں ۔برہان معظم ملک
کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی کیس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیے ہیں ۔ سپریم کورٹ
Comments
Post a Comment