*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*قرآن و حدیث کی روسنی میں


 

  






*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*








*(SMS:12)*






👈🏻 *میلاد کا ثبوت احادیث سے:*





حضور ﷺ منبر پر کھڑے ہوئے اور صحابہ سے فرمایا کہ میں کون ھوں؟؟


صحابہ نے عرض کی کہ آپ اللہ کے رسول ھیں۔



حضور ﷺ نے فرمایا:


*میں محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب ہوں۔ بے شک اللہ نے مخلوق کو پیدا کہا اور مجھے بہترین گروہ میں رکھا۔*



*پھر اللہ نے اُس گروہ کے دو حصے کیے اور مجھے بہترین فرقے میں رکھے۔*



*پھر اُس فرقے کے دو حصے کیے اور مجھے بہترین قبیلے میں رکھا۔*


*پھر اُس قبیلے کے دو حصے کیے اور مجھے بہترین گھر میں رکھا اور اُن میں بہترین نسب والا بنایا۔*




*(ترمذی #5، صفحہ#433)*




کیا یہ میلاد نہیں؟؟؟



حضور ﷺ اپنے میلاد (پیدائش) کا ذکر صحابہ سے فرما رہے ھیں یہی تو آج 12 ربیع الاول پر اہلِ سنت و جماعت کرتے ھیں۔










*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*




*(SMS:11)*






👈🏻 *میلاد کا ثبوت احادیث سے:*





حضور ﷺ نے فرمایا:


*اللہ نے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کنانہ، اور کنانہ میں سے قریش اور قریش میں سے بنی ہاشم اور بنی پاشم میں سے مجھے (یعنی پیارے آقا علیہ السلام) چنا۔*



*(مسلم جلد#4، صفحہ#1782)*






حضور ﷺ اپنی ولادت کا تذکرہ خود فرما رہے ھیں۔ آج اگر مسلمان 12 ربیع الاول کے دن محافل کا اہتمام کر کے پیارے اقا علیہ السلام لی ولادت کا ذکر کرتے ھیں تو پھر ناجائز و حرام کے فتوے کیوں؟؟؟



فتویٰ تب لگایا جاتا ھے جب کوئی کام قرآن و حدیث سے ثابت نہ ہو جبکہ میلاد کا ثبوت آپ پڑھ چکے ھیں۔



جن کو دین کا علم ہی نہیں وہ بھی آج میلاد شریف پر بھونکتے ھیں اصل میں اُنہیں میلاد سے تکلیف نہیں بلکہ دل میں بغضِ نبی ھے۔











*[حقیقی ایمان]*

 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:13)*






👈🏻 *میلاد کا ثبوت احادیث سے:*






ایک دن حضورﷺ صحابہ کے قریب سے گزرے تو اُن سے فرمایا: *تم یہاں کیوں بیٹھے ہو؟*



صحابہ نے عرض کی کہ:


ہم اللہ کا ذکر کر رہے ھیں اور اُس نے جو آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو بھیج کر جو ہم پر احسان کیا اُس کا ذکر کر رہے ھیں۔


تو آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے صحابہ سے قسم لی کہ کیا تم اِسی لیے یہاں بیٹھے ہو؟؟



صحابہ نے قسم کھا کر عرض کی کہ: جی ہاں ہم اِسی لیے یہاں بیٹھے ھیں۔



آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا:


*میں نے قسم تم سے شک کی وجہ سے نہیں لی بلکہ قسم اِس لیے لی کہ میرے پاس حضرت جبرائیل علیہ السلام آئے اور عرض کی کہ اللہ پاک فرشتوں کے سامنے تمھارے اِسی کام پر مخر کر رہا ھے۔*



*(نسائی جلد#2، صفحہ#310، حدیث#5428)*





صحابہ کرام ایک محفل منعقد کر کے حضورﷺ کی ولادت کا ذکر کر رہے تھے اور اللہ پاک اِسی فعل پر مخر فرما رہا تھا۔



اگر حضورﷺ کا ولادت کا دن منانا ناجائز و حرام ہوتا تو حضورﷺ فرما دیتے صحابہ تم کیا کر رہے ہو یہ تو جائز نہیں۔


مگر آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے صحابہ کو خوشخبری دی کہ اللہ کو تمھارا یہ انداز بہت پسند آیا۔











*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:14)*






*میلاد کا ثبوت احادیث سے:*





غزوہ تبوک سے جب سب لوگ واپس آئے تو حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے حضورﷺ سے عرض کی کہ:


*یا رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم میرا دل چاہتا ھے کہ میں آپ کی تعریف کروں۔*




آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا: *تعریف بیان کرو اللہ پاک تمھارے منہ کو ہر آفت سے بچائے۔*



پس حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے حضورﷺ کی ولادت کا ذکر فرمایا۔




*(بہقی جلد#5، صفحہ#48)*





حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی ولادت کی خوشی میں آپ کے دادا جان نے آپ کی طرف سے مینڈھا ذبح فرمایا۔



*(تاریخ دمشق جلد#3، صفحہ#32)*




حضور ﷺ نے اپنی ولادت کی خوشی میں بکرا ذبح کیا۔



*(طبرانی جلد#1، صفحہ#196)*




قرآن بھی میلاد منانے کا حکم دے رہا اور احادیث میں خود حضورﷺ میلاد منا رہے ھیں تو پھر اِس بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ھے؟؟



جو میلاد کو ناجائز کہہ رہے ھیں وہ کوئی ایک آیت یا حدیث اِس کے ناجائز ہونے پر دکھا دیں۔


اگر کوئی آیت یا حدیث نہیں ھے تو مسلمانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔











*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:15)*






👈🏻 *سوال:*

کیا صحابہ نے میلاد منایا؟؟؟





👈🏻 *الجواب:*


اعتراض کرنے والے خود کہتے ھیں کہ قرآن و حدیث سے سے ثابت کرو اور وہ خود قرآن و حدیث کی بات کرنے کا کہتے ھیں اب وہ صحابہ کی دلیل مانگ رہے ھیں۔



قرآن و حدیث نے جب میلاد کا حکم دے دیا تو میرے خیال سے بات یہیں ختم ہو جاتی ھے۔ صحابہ کی بات پر تب جاتے جب قرآن و حدیث سے میلاد کا ثبوت نہ ملتا مگر قرآن و حدیث نے تو واضح طور پر میلاد منانے کا حکم دیا ھے۔



قرآن و حدیث کے حکم کے بعد اعتراض کرنے والا صحابہ کی بات کیسے کر سکتا؟؟


*جب قرآن نے اور خود رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے میلاد کا حکم دیا تو ظاہر ھے صحابہ نے بھی منایا ھے۔ صحابہ قرآن و حدیث پر ہم سے زیادہ عمل کرنے والے ھیں۔*



مگر میں پھر بھی ثبوت دوں گا کہ صحابہ نے بھی میلاد منایا ھے تا کہ اعتراض کرنے والوں کو پتہ چل جائے کہ ہم کوئی کام خود سے نہیں کرتے۔


اگلے ایس ایم ایس میں پڑھیئے !!












*[حقیقی ایمان]*



💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄


        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲ 


             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤


🔖 *12   ربیع الاول     1443ھ* 💎

🔖 *19   اکتوبر           2021ء*  💎

* 💎


     🌄 *بروز  منگل   tuesday* 🌅


🌸 *کھانا کھلاؤ، ثواب پاؤ!*

🔹 *ایک دن ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے؟ فرمایا کہ تم کھانا کھلاؤ، اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی، الغرض سب کو سلام کرو۔*🔹

📗«صحیح بخاری-12»

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:16)*






👈🏻 *صحابہ سے میلاد کا ثبوت:*





افضل البشر بعد الانبیا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا:


*جو شخص حضورﷺ کے میلاد پر ایک درہم خرچ کرے گا وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔*


*(نعمت الکبریٰ صفحہ#95)*



حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نے حضورﷺ کے میلاد پر سو اونٹ ذبح کیے اور صدقہ دیا۔


*(وجھر الصراط فارسی صفحہ#66)*





👈🏻 *حضرت سیدنا عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ھیں کہ:*



"جس نے میلادِ مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی تعظیم کی گویا اُس نے اسلام کو زندہ کیا۔"



*(نعمت الکبریٰ صفحہ#95)*





👈🏻 *حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:*


"جس نے میلادِ مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر ایک درہم خرچ کیا اُسے غزوہ بدر و حنین کا ثواب ملے گا۔"



*(نعمت الکبریٰ صفحہ#95)*





👈🏻 *حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:*



"جس نے میلادِ مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم منایا وہ ایمان کی حالت میں مرے گا اور بغیر حساب و کتاب جنت میں جائے گا۔"



*(نعمتِ الکبریٰ صفحہ#95)*





صحابہ کرام میں حضرت ابوہریرہ، ابو دردا, حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہم اور بہت سے صحابہ نے میلاد منایا۔




قرآن و حدیث نے جب میلاد کا حکم دے دیا تو پھر بات وہیں ختم ہو جاتی ھے مگر اَلْحَمْدُلِلّٰه صحابہ سے بھی میلاد کا ثبوت میں نے دے دیا۔











*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:17)*






👈🏻 *میلاد اور بزرگانِ دین:*





علامہ قسطلانی رحمتہ اللہ علیہ (جنہوں نے بخاری شریف کی شرح لکھی) فرماتے ھیں کہ:



*ہمیشہ سے اہلِ اسلام حضورﷺ کی ولادت مناتے آ رہے ھیں اور کھانا کھلاتے ھیں۔*



*(مواہب الدنیا جلد#1، صفحہ#92)*






👈🏻 ملا علی قاری رحمتہ اللہ علیہ (جو حنفیوں کے عظیم محدث اور جنہوں نے مشکوة شریف کی شرح لکھی) فرماتے ھیں کہ:



*مدینہ منورہ میں لوگوں کا یہ معمول رہا ھے کہ جب حضورﷺ کی ولادت کا دن آتا تو وہ لوگ کھانا تقسیم کیا کرتے تھے۔*



*(المور الروی صفحہ#34)*






👈🏻 علامہ اسماعیل حقی رحمتہ اللہ علیہ (جنہوں نے قرآنِ پاک کی تفسیر لکھی) فرماتے ھیں کہ:



*میلاد شریف منانا حضورﷺ کی تعظیم میں سے ھے۔*



*(تفسیر روح البیان جلد#9، صفحہ#68)*










*[حقیقی ایمان]*

 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:18)*






👈🏻 *میلاد اور بزرگانِ دین:*






👈🏻 شاہ ولی اللہ مجدث دہلوی کے والد شاہ عبد الرحیم محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہم فرماتے ھیں کہ:



*میں ہر سال حضورﷺ کی ولادت کے دن کھانا تقسیم کیا کرتا تھا مگر ایک سال ایسا آیا کہ میرے پاس کچھ نہیں تھا اور  جب میں کھانا تقسیم نہ کر سکا میں بھنے ہوئے چنے تقسیم کر دیے۔*


*پھر حضورﷺ اُس رات خواب میں آئے اور میرے اِس کام پر خوش ہوئے۔*




*(سیرت النبی جلد#4، صفحہ#202)*






👈🏻 شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (جن کو سب حق پر مانتے ھیں) فرماتے ھیں کہ:



*میں مکہ مکرمہ میں حضورﷺ کی ولادت کے دن وہاں تھا تو میں نے دیکھا مکہ والے حضورﷺ کی ولادت کا دن منا رہے تھے اور درود و سلام پڑھ رہے تھے تو میں اچانک دیکھا کہ اُس محفل پر نور کی برسات شروع ہو گئی۔*




*(فیوض الحرمین صفحل#115)*





یہ بزرگانِ دین آج کے نہیں بلکہ صدیوں پہلے کے ھیں اور اُس زمانہ میں بھی حضورﷺ کی ولادت کا دن بڑی دھوم سے منایا جاتا تھا۔



بزرگانِ دین کا یہی طریقہ رہا ھے کہ وہ حضورﷺ کی ولادت کے دن محافل کا انعقاد کرتے اور حضورﷺ کی ولادت کا ذکر کرتے تو آج بھی یہی فعل جاری ھے اور اعتراض کرنے والوں کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ھے۔










*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:19)*






👈🏻 *میلاد کے دن گلیاں سجانا، چراغاں کرنا یہ کہاں سے ثابت ھے؟؟؟*





*الجواب:*




حضور ﷺ کی والدہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا فرماتی ھیں کہ:



*جب پیارے آقا علیہ السلام کی ولادت ہوئی تو میرے بدن سے ایک ایسا نور نکلا جس سے ملکِ شام کے محلات روشن ہو گئے اور میں نے وہ محلات دیکھ لیے۔*




*(مسند امام احمد بن حنبل حدیث#16525)*





سرکارِ دو عالم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی ولادت کے دن خود ربِ کائنات چراغاں فرما رہا تو آج اگر مسلمان گلیوں، مسجدوں، گھروں میں چراغاں کرے تو تکلیف کیوں؟؟؟



اپنے بیٹے/بیٹی کی شادی پر گھروں کو سجایا جا سکتا اور چراغاں کیا جاسکتا اور پتہ نہیں کون کون سی فضول خرچیاں کی جا سکتی ھیں مگر میلادِ مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر اگر کچھ خرچ کرکے اپنے نبی کی ولادت کی خوشی میں اگر گلیاں سجا لی تو تمھارے پیٹ میں درد اُٹھ جاتا؟؟؟


اصل میں یہ درد میلاد کا نہیں بلکہ حضورﷺ سے بغض کا ھے۔











*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:20)*






👈🏻 *میلاد کے دن یہ جھنڈے لگانا کہاں سے ثابت ھے؟*






*الجواب*





امام ابو نعیم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ھیں کہ:


حضور ﷺ کی ولادت کے دن حضرت جبرائیل علیہ السلام نے تین جھنڈے لگائے:

*١:* مشرق میں

*٢:* مغرب میں

*٣:* کعبہ کی چھت پر



*(دلائل النبوة صفحہ#546)*





امام جلال الدین سیوطی رحمتہ ؐاللہ علیہ (جن کو سب حق پر مانتے ھیں) نے بھی یہی بات لکھی ھے۔



*(الخصائص الکبریٰ جلد#2، صفحہ#105)*





شیخ عبد الحق محدث دہلوی (جن کو سب جق پر مانتے ھیں) نے بھی یہی بات لکھی ھے۔



*(مدارج النبوت صفحہ#32)*






اب اعتراض کرنے والے شور مچائیں گے کہ یہ تو ضعیف احادیث ھیں یہ تو صحیح نہیں ھیں تو اُن سے اتنی گزارش کے تم بھی کم از کم ضعیف حدیث ھی دکھا دو میلاد کے حرام ہونے پر اور میلاد کے دن جھنڈے اور گلیاں سجانے پر۔




یہ بزرگانِ دین ھیں جن کی باتیں آپ کے سامنے پیش کی گئ ھیں۔











*[حقیقی ایمان]*



❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄


        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲ 


             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤


🔖 *12   ربیع الاول     1443ھ* 💎

🔖 *19   اکتوبر           2021ء*  💎


     🌄بروز منگل   Tuesday* 🌅


🍁 *ترک تعلق سے بچیں!*

🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ کے لیے ملاقات چھوڑے، اس طرح کہ جب دونوں کا سامنا ہو جائے تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔“*🔹

📗«صحیح بخاری-6077»

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:21)*






👈🏻 *آمدِ مصطفٰی مرحبا مرحبا کے نعرے کا ثبوت:*





جب معراج کی رات حضورﷺ آسمانوں پر تشریف لے کر گئے تو انبیاء کرام علیہم السلام نے *آمدِ مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم* کے نعرے لگائے۔



*(بخاری حدیث#2968)*






👈🏻 *جلوس نکالنے کا ثبوت:*





حضور ﷺ جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو چھوٹے بچوں، بڑوں سب نے جلوس کی شکل میں حضورﷺ کا استقبال کیا۔



*(بخاری جلد#1، صفحہ#543)*



*(مسلم جلد#4، حدیث#2311)*





👈🏻 *سٹیج بنا کر نعتیں پڑھنے کا ثبوت:*




حضور ﷺ حضرت حسان رضی اللہ عنہ کے لیے سٹیج رکھواتے اور اُن سے اپنی شان (نعت) سنا کرتے۔



*(بخاری حدیث#3212)*






کہاں لکھا ھے کہاں لکھا ھے کی رٹ لگانے والے اب پڑھ لیں یہ کہاں لکھا ھے۔



میلاد کی ہر چیز کا ثبوت آپ کے سامنے پیش کیا گیا۔ جو ناجائز کام میلاد میں ہوتے ھیں اُن کو تو ہم بھی ناجائز کہتے ھیں *(جیسے عورتوں کا باہر نکلنا، پہاڑیاں لگانا، چوری کی بجلی سے چراغاں کرنا، ناچ گانے وغیرہ)*


اِن کاموں کو تو ہم بھی حرام کہتے ھیں مگر اِن کاموں کی وجہ سے جو جائز کام ھیں اُن پہ فتویٰ نہییں لگایا جا سکتا۔











*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:22)*






قرآن و حدیث سے تو آپ نے میلاد کا ثبوت پڑھ لیا اب اُن کی کتابوں سے میلاد کا ثبوت دیکھیں جو میلاد کو حرام کہہ رہے ہوتے ھیں۔





👈🏻 *دیوبند اور میلاد:*





دیوبند کے امام اشرف علی تھانوی کہتے ھیں کہ:


*میلاد شریف تمام اہلِ مکہ و مدینہ کرتے ھیں اِس لیے ہم بھی میلاد کی محافل منعقد کرتے ھیں۔*


*(امداد المشتاق صفحہ#53)*





دیوبند رشید احمد گنگوہی لکھتے ھیں کہ:


*میلاد، ختمِ قرآن، یہ سب مستحب عمل ھے اور ذکرِ خیر ھے جس کو کرنے سے دعا قبول ہوتی ھے۔*



*(فتاوٰی رشیدیا صفحہ#402)*




👈🏻 *دیوبندیوں کی مزید کتابیں جس میں میلاد کو جائز کہا گیا:*


*١:* *(فیصلہ ہفت صفحہ#13)*


*٢:* *(اشرف سوانح جلد#3، صفحہ#355)*


*٣:* *(احس الفتاوٰی جلد#1، صفحہ#471)*





👈🏻 *اب وہابیوں کی کتابوں سے بھی میلاد کا ذکر سن لیں:*





وہابیوں کا امام وحید الزماں لکھتا ھے:


*جو میلاد اور فاتحہ خوانی سے روکے وہ نیکی کی بجائے گناہ کرتے ھیں۔*



*(ہدیت المہدی صفحہ#119)*





وہابیوں کا ایک اور امام ثناء اللہ لکھتا ھے:


*گیارہویں اور میلاد ایصالِ ثواب کی نیت سے کرنا جائز ھے۔*



*(فتاوٰی ثنائیہ جلد#2، صفحہ#71)*




👈🏻 وہابیوں کا سب سے بڑا عالم  ابنِ تیمیہ لکھتا:


*نبی کی محبت میں میلاد منانا باعثِ ثواب ھے۔*



*(اقتداء صراطِ مستقیم صفحہ#272)*





دیوبند وہابیو !!

چلو قرآن و حدیث کو تو تم نے ماننا نہیں کم از کم اپنے علما کی باتوں کو مان لو۔



*اگر میلاد حرام و ناجائز ھے تو پھر اپنے علما پر کیا فتویٰ لگا گے؟؟؟*





یہ میں نے منکرینِ میلاد کی چند کتابیں پیش کی ھیں اور بھی بہت سی کتابوں میں میلاد کو جائز اور باعثِ ثواب کہا گیا۔









*[حقیقی ایمان]*

*عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:23)*






اب بات کرتے ھیں حضورﷺ کی ولادت اور وصال کی تاریخ کی۔



اعتراض کرنے والے شور مچاتے ھیں کہ حضورﷺ 12 ربیع الاول کو پیدا نہیں ہوئے بلکہ 12 ربیع الاول کو وصال ہوا ھے۔





علامہ ابنِ خلدون رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ھیں کہ:


*حضور ﷺ کی ولادت بارہ ربیع الاول کو ہوئی۔*



*(تاریخ ابنِ خلدون جلد#2، صفحہ#710)*




علامہ ابنِ ہشام رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ھیں کہ:


*حضور ﷺ بارہ ربیع الاول پیر کے دن پیدا ہوئے۔*



*(اعلام النبوة صفحہ#192)*





شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ھیں کہ:



*حضور ﷺ بارہ ربیع الاول پیر کے دن مکہ میں پیدا ہوئے۔*



*(دلائل النبوة جلد#1، صفحہ#74)*





👈🏻 مزید کتابیں جن میں حضورﷺ کی ولادت 12 ربیع الاول ثابت ھے:


*(الوفا ابنِ جوزی صفحہ#90)*


*(عیون الاثر جلد#1، صفحہ#26)*


*(خاتم النبین جلد#1، صفحہ#115)*




یہ بزرگانِ دین آج کے نہیں بلکہ صدیوں پہلے کے ھیں اور یہ کتابیں نمونے کے طور پر پیش کی ھیں بہت سی کتابوں کے حوالے موجود ھیں جن میں تاریخِ ولادت 12 ربیع الاول ھے۔




👈🏻 *وصال کی تاریخ:*



حضور ﷺ کے وصال کی تاریخ 1, 2, 10, 11 ربیع الاول ھے۔



*(البدایہ جلد#3، صفحہ#242)*



*(الکامل فی التاریخ جلد#2، صفحہ#317)*



*(تاریخ ابنِ خلدون جلد#2، صفحہ#61)*





👈🏻 *دیوبند کے امام اشرف علی تھانوی نے تاریخ ولادت 12 ربیع الاول اور وصال 10 ربیع الاول لکھا ھے۔*


*(نشر الطیب صفحہ#194)*





👈🏻 *وہابیوں کے عالم صدیق حسن بھوپالی نے بھی حضورﷺ کی ولادت 12 ربیع الاول لکھی ھے۔*



*(الشمامتہ العنبریہ صفحہ#7)*





تاریخِ ولادت اور وصال کا ثبوت بھی آپ کے سامنے ھے ہمارا اختلاف اِس بات پہ نہیں ھے حضورﷺ کب پیدا ہوئے اور کب وصال ہوا۔


اگر اعتراض کرنے والے حضورﷺ کی ولادت کی تاریخ 12 نہیں مانتے تو جو تاریخ مانتے ھیں اُسی دن میلاد منا لیں مگر منائیں تو۔۔۔






*NEXT LAST*







*[حقیقی ایمان]*

 *عید میلاد النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم*







*(SMS:24)* *LAST*






👈🏻 *اعتراض:*

حضور ﷺ کا وصال 12 ربیع الاول کو ہوا ھے اور تم اُس دن خوشی کیوں مناتے ہو؟





👈🏻 *الجواب:*


میں پہلے ہی عرض چکا ہوں کے وصال 12 ربیع الاول کو نہیں ہوا اور دلائل بھی دیے ھیں۔



اگر اعتراض کرنے والوں کے نزدیک حضورﷺ کا وصال 12 ربیع الاول کو ہوا ھے تو پھر وہ اتنی بات یاد رکھیں کہ *غم وہ مناتا ھے جس کا کوئی فوت ہو مگر میرا نبی تو زندہ ھے۔*



*(ابنِ ماجہ جلد#2، صفحہ#291، حدیث#636)*





دوسری بات جو آپ نے کی کہ حضورﷺ کا وصال 12 ربیع الاول کو ہوا ہم خوشی کیوں کرتے ھیں اُس کا جواب یہ ھے *حضرت آدم علیہ السلام کی ولادت جمعہ کے دن ہوئی ھے اور وصال بھی جمعہ کے دن ہوا مگر حضورﷺ نے جمعہ کو عید (خوشی) کا دن فرمایا ھے۔*


*(ترمذی، جلد#5، صفحہ#250، حديث#3043)*





اب جمعہ کے دن کوئی غم تو نہیں مناتا اِسی طرح حضورﷺ کا وصال 12 ربیع الاول کو نہیں ہوا اگر آپ کی بات مان بھی لی جائے تو غم تب کیا جاتا جب کوئی فوت ہو میرا نبی تو زندہ ھے۔



اعتراض کرنے والوں کے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ھے بس اِدھر اُدھر کی باتیں کر کے مسلمانوں کو گمراہ کرتے ھیں۔


*اَلْحَمْدُلِلّٰه عید میلاد النبی کی ہر بات کو قرآن و حدیث سے ثابت کیا ھے۔*




میلاد میں جو کام حرام ھیں وہ حرام ھیں اُنہیں ہم بھی حرام کہتے ھیں پچھلے ایس ایم ایس میں وہ حرام کام بتائے گئے ھیں اب اُن کاموں کی وجہ سے میلاد جیسے بابرکت دن پر حرام کا فتویٰ کیوں؟؟؟












*[حقیقی ایمان]*



💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄


        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲ 


             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤


🔖 *12   ربیع الاول     1443ھ* 💎

🔖 *19    اکتوبر           2021ء*  💎


     🌄 *بروز  منگل   tuesday* 🌅


🌸 *تاکہ تم فلاح پاٶ !*

🔹 *وَ تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ جَمِیۡعًا اَیُّہَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ :: اے مؤمنو!تم سب مل کراللہ تعالیٰ کی طرف توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔*🔹

📗«سورۃ النور :31»

❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

Comments