اسلام آباد:
سوشل میڈیا پر بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ۔۔۔
انسداد دہشتگردی عدالت اور انسداد سائبر کرائم عدالت میں تین مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔۔
توہین رسالت و توہین مذہب کے مرتکب ملزم محمد بلال کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 میں ہوئی۔۔۔
انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک کے جج راجہ جواد عباس حسن کے تبادلے کی وجہ سے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو کے جج نے کی۔۔۔
مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک میں ہی نئے جج کی تعیناتی کے بعد ہو گی»جج انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو کے ریمارکس۔
فاضل عدالت نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔۔۔
دوسری طرف انسداد سائبر کرائم عدالت اسلام آباد میں توہین رسالت و توہین مذہب کے مرتکب دو ملزمان راؤ قیصر شہزاد اور محمد شبیر انجم کے خلاف بھی مقدمے کی سماعت ہوئی۔۔۔
انسداد سائبر کرائم عدالت اسلام آباد کے فاضل جج راجہ آصف محمود نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔۔۔8
فاضل عدالت کا ایف آئی اے کو مذکورہ ملزمان کے خلاف چالان مکمل کرنے کا حکم۔۔۔
فاضل عدالت نے مذکورہ مقدمے کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔۔۔
Comments
Post a Comment