نئی پاکستانی ٹیوی سیریل
یوکرائن کی روس سے طلاق ہو گئی تھی ١٩٩١ میں کہ لڑکے کی تنخواہ تھوڑی ہے، گزارا نہیں ہوتا-
اب محلے میں مشہور ہو گیا کہ یوکرائن کا امریکہ نام کے ایک مالدار لڑکے کے ساتھ چکر ہے اور وہ جلد ہی نیٹو نام کی رسم کرنے لگے ہیں-
امریکہ اور روس کی کالج کے وقت کی دشمنی بھی ہے-
روس نے سمجھایا کے دیکھ یوکرائن تو میری عزت ہے- امریکہ صرف مجھے تنگ کرنے کے لئے یہ سب کر رہا ہے وہ تجھ سے پیار نہیں کرتا-
پر یوکرائن کی آنکھیں تو امریکہ کی دولت کو دیکھ کر خیرہ ہو چکی تھیں-
تو اس نے جواب دیا "جا پھکڑ جیا نہ ہوۓ تے میرا امریکہ تیرے دند پن دے گا"
امریکہ بھی یوکرائن کو دلاسے دیتا رہا کہ "میں اپنے برگر دوستوں کو کہوں گا روس سے گیس نہ لیں- یہ بھوکا مر جائے گا"
روس کی گیس کی ایجنسی ہے نا-
پر امریکہ یہ بھول گیا کہ روس کا ماما چین ولایت جا کر کافی امیر ہو گیا تھا-
اس نے کہا "پت پیسے دی پرواہ نہ کر بس نیواں نہ ہوئیں"
یوکرائن روس کے چچا کی بیٹی بھی ہے تو اس کو کریمیا کالونی میں ایک پلاٹ دادا کی طرف سے وراثت میں ملا تھا-
اب روس نے رپھڑ ڈال دیا کہ یہ پلاٹ دادا نے مجھے دیا تھا- اور بندے بیٹھا کر قبضہ کر لیا-
یہ پیچھے ٢٠١٤ کی بات ہے یہ-
اب یوکرائن بڑی روئی دھوئی کہ "وے امریکہ اس کنجر کولوں میرا پلاٹ چھڑا"
امریکہ جانتا تھا کہ روس کے پاس اس کے دادا سوویت یونین کی بڑی میگزین والی بندوق ہے تو وہ لڑنا نہیں چاہتا تھا-
اس نے کہا کہ "چھوڑو ڈارلنگ ہم اس کو بھوک سے ماریں گے تم نیٹو والی رسم تو کرو پھر اس کو دیکھتے ہیں"
یہ خبر روس کو پہنچی تو اس نے اپنے دو چچا زاد کو کہا "یوکرائن کے گھر میں دو کمرے دراصل تمھارے ہیں- کر لو قبضہ کوئی اچی نیویں ہوئی میں ویکھ لاں گا"
پھر وہی یوکرائن کا رونا امریکہ کے دلاسے۔
امریکہ بھی کیا کرتا اس کے برگر دوست کہتے تھے "ہم روس سے گیس نہ لیں تو بار بی کیو کیسے ہو گا"
یوکرائن کیونکہ پھر بھی امریکہ سے یاری بڑھائے جا رہی تھی تو اب سنا ہے روس کہہ رہا ہے "ہن میں تینوں چک کے لے جاں گا"
اور وہ وڈی بندوق لے کر گھر سے نکل بھی پڑا ہے-
اب تو محلے میں ایک نئی خبر مشہور ہے کہ ہو سکتا ہے جلد ہی روس کا ماما چین بھی اپنی پرانی منگ تائیوان اٹھا کے لے جائے-
پڑوسی کا لڑکا جو خود کئی بیویاں چھوڑ چکا ہے وہ روس بھائی کو سمجھانے گیا ہے کہ چھڈ یار بندہ جیوندا رہوے تے بچیاں ہور بہت مل جاندیاں نے پر روس خان کا پارہ بہت ہائی ہے وہ کہتا ہے کچھ بھی ہو جائے منگیتر نہیں چھڈنی۔
بڑا برا وقت چل رہا ہے جی اللہ ہر کسی کی بہو بیٹی کو محفوظ رکھے-
آمین ثم آمین۔
Comments
Post a Comment