ضروری پیغام سنیں اور ثواب کی نیت سے زیادہ سے زیادہ شیر کریں
*ڈائریکٹر ایف آئی اے بابر بخت صاحب!مولویوں کو چھوڑیں۔گستاخوں کو گرفتار کیجئے*
*یہ آڈیو سماعت کیجئے۔یہ ہیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر آپریشنل بابر بخت صاحب۔موصوف کا مزید تعارف یہ ہے کہ موصوف ابوبکر خدا بخش کے خاص الخاص رہے ہیں۔(ابوبکر خدا بخش وہ ہی قادیانی ہے جو ایف آئی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تھا۔حال ہی میں ریٹائرڈ ہوا ہے)۔*
ڈائریکٹر ایف آئی اے اپنے ماتحت افسران کو حکم دے رہے ہیں کہ *"مولویوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ ایف آئی آرز درج کریں"۔* اس لئے کہ ہماری غلام حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنی ہے۔
کچھ عرصے قبل بھی موصوف کی ایک آڈیو وائرل ہوئی تھی کہ جس میں وہ اپنے ماتحت افسران کو *ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے رہے تھے*۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے پاس اللہ تعالی،حضور ﷺ،اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی اجمعین سمیت شعائر اسلام کی سوشل میڈیا پر بدترین توہین کرنے والوں کے خلاف سینکڑوں درخواستیں موجود ہیں۔مگر ایف آئی اے ان گستاخوں کے خلاف کاروائی کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور گستاخوں کے خلاف کاروائی کرنے سے مسلسل گریزاں ہے۔اس لئے کہ ان کے اصل آقا (امریکہ و یورپ) ناراض ہو جائیں گے۔افسوس۔
یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ ایسے لوگ ہمارے اداروں میں اعلی منصبوں پر بیٹھے ہوئے ہیں،جو نہ تو وطن عزیز پاکستان کے وفادار ہیں،نہ ملک کے آئین و قانون کے وفادار ہیں اور نہ ہی اسلام کے وفادار ہیں۔
اعلی عدالتوں کو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر آپریشنل بابر بخت کی اس مبینہ آڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام معاملے کی شفاف تحقیقات کروانی چاہئیے کہ ایف آئی اے کس ایجنڈے پر گامزن ہے؟

اسلام آباد:
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تین ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت۔۔۔
زیر حراست ملزمان شوبیر انجم،راؤ قیصر سجاد اور شگفتہ کرن کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد سائبر کرائم عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔۔۔
فاضل جج راجہ آصف محمود نے توہین رسالت و توہین مذہب کے مرتکب مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔۔۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
ملزم شوبیر انجم کی جانب سے میر اورنگزیب ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرا دیا۔۔۔
ملزمان شوبیر انجم اور راؤ قیصر سجاد کے خلاف استغاثہ کے گواہان پیش نہ ہونے پر عدالت برہم۔۔۔
مذکورہ مقدمے میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سمیت دیگر حکام بطور گواہ کیوں پیش نہیں ہوئے»فاضل جج کے ریمارکس۔
عدالت کئی دفعہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سمیت دیگر حکام کو بطور گواہ پیش ہونے کا حکم دے چکی ہے»فاضل جج کے ریمارکس۔
فاضل عدالت کا ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سمیت دیگر حکام کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم۔۔۔
ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے تمام گواہان کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی یقین دہانی کروا دی۔۔۔
ملزمہ شگفتہ کرن کے خلاف مقدمے کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔۔۔
فاضل جج راجہ آصف محمود نے مذکورہ ملزمہ کے خلاف درج مقدمے کے مدعی کا بیان قلمبند کر لیا۔۔۔
فاضل جج نے مذکورہ ملزمہ کے خلاف مقدمے کے گواہ کا بیان بھی قلمبند کر لیا۔۔۔
مذکورہ ملزمہ کے خلاف مزید گواہان کے بیانات آئندہ سماعت پر قلمبند کئے جائیں گے۔۔۔
فاضل عدالت نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمے کی مزید سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی۔۔۔
منجانب:
تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔

*گستاخ اگر کسی دوسرے ملک/ریاست میں ہو*
*تو*
*کیا طریقہ سنت رسول ﷲ ﷺ ہے؟*
*جاننے کے لیے لنک پر کلک کرکے ویڈیو دیکھیں۔*
Comments
Post a Comment