*تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عیدقرباں کے تیسرے روز یوم صفائی کا انعقاد* ۔۔

 پریس ریلیز : 

مورخہ : 2022-07-12



 *تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عید قرباں کے تیسرے روز یوم صفائی کا انعقاد* ۔۔


اقتدار کے مزے لوٹنے والی تمام سیاسی جماعتوں نے شہر کراچی کی خدمت کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی ۔

 *امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*


شہباز شریف کی جانب سے کراچی میں صفائی ستھرائی کا بیان مضحکہ خیز ہے ۔

 *امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری* 


شہباز شریف سیاسی بیان بازی کے بجاۓ کراچی ترقیاتی پیکیج کی رقم فوری جاری کریں ۔

 *امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*


ٹی ایل پی کے کارکنوں نے بند پمپنگ اسٹیشن کو صرف آٹھ گھنٹوں میں بحال کرکے اختیارات کا رونا رونے والوں کو آئینہ دکھا دیا ۔

*امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*


تحریک لبیک پاکستان کے رضاکاروں نے دن رات محنت کرکے شہر کراچی سے گندگی کے ڈھیر صاف کیے ۔

 *امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*


ٹی ایل پی رضاکاروں کے ہمراہ آلائشوں کو رہائشی علاقوں سے ہٹانے میں تعاون کرنے پر شہریوں کے شکر گزار ہیں ۔

 *امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*


ٹی ایل پی کی جانب سے شہر کے اکثر علاقوں میں عید کے آخری روز رات گئے تک اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کا کام جاری رہا ۔

 *امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*


شہریوں کے ساتھ مل کر شہر کراچی کی روشنیاں دوبارہ لوٹائیں گے ۔

*امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*


کراچی ( ) شہر کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر تھا مگر اب اسے تاریک اندھیروں میں دھکیلنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ۔ کراچی سے 42 فیصد ٹیکس جمع کرنے والی وفاقی حکومت ہو تیس سالوں سے سندھ پر قابض پیپلزپارٹی کی حکومت ہو ، پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار کی آنکھ مچولی کھیلنے والی ایم کیو ایم ہو یا پھر 15 ایم این اے اور 32 ایم پی اے رکھنے والی پی ٹی آئی کی حکومت ہو کسی نے بھی کراچی کی بہتری پر کام نہیں کیا ۔۔ ان خیالات کا اظہار امیر کراچی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی تحریک لبیک پاکستان مفتی محمد قاسم فخری نے عید قرباں کے موقع پر صفائی مہم کو مانیٹر کرنے والے تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے شعبہ خدمت خلق کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والی تمام سیاسی جماعتوں نے شہر کراچی کی خدمت کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی۔ امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے شہباز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر شدید بارشوں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر کراچی میں تباہی کے بعد شہباز شریف کی جانب سے کراچی میں صفائی ستھرائی کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیان بازی اور لالی پاپ دینے کے بجائے کراچی ترقیاتی پیکیج کے فنڈز کا فل فور اجرا کیا جائے ۔۔ انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے منعقدہ صفائی مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خدمت خلق کے ہزاروں رضاکاروں نے کراچی کے تمام اضلاع کے متعلقہ علاقوں کے تحریکی بلدیاتی امیدواران کے ہمراہ سینکڑوں کچرے کے ڈھیر صاف کیے جبکہ عید قرباں کے موقع پر جانوروں کی آلائیشوں کو اٹھانے کے لیے ایمرجنسی رسپانس کال سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ جس کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت اور شہریوں کی جانب سے اطلاع کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے آلائیشوں کو اٹھایا گیا ۔ جبکہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے سبب نالوں اور گلی محلوں میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام عید کے تینوں دن سر انجام دیا گیا ۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان ضلع جنوبی کی جانب سے کھارادر اوکھائی سکول قادری مسجد اور جیلانی سینٹر کے قریب پمپ لگا کر پانی نکالنے کا کام عید کے تیسرے روز رات گئے تک جاری رہا ۔ امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ تحریک لبیک کے رضا کاروں نے دن رات محنت کرکے شہر کو تعفن زدہ ماحول سے پاک کیا ۔ امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے ضلع جنوبی میں بند پمپنگ اسٹیشن ( ٹی پی ایکس ) کے بارے میں حیران کن خبر بتاتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ضلع جنوبی کھارادر میٹھادر پنجابی کلب اور کپڑا مارکیٹ کے کارکنان نے فقط آٹھ گھنٹوں کی محنت سے بحال کر کے اختیارات کا ماتم کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا ۔ عید قرباں کے تیسرے روز صفائی مہم کے اہم اور آخری مرحلے کے بعد امیر کراچی محمد قاسم فخری کی جانب سے تمام رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ علاوہ ازیں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے شہریوں کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے رضاکاروں کے ساتھ صفائی مہم میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی ہم سب کا ہے انشاءاللہ مل کر اس شہر کو ایک مثالی شہر بنائیں گے اور شہر کراچی کی روشنیاں دوبارہ لوٹائیں گے ۔


جاری كرده :

شعبہ نشر و اشاعت 

*تحریک لبیک پاکستان* 

کراچی ڈویژن

Comments