پریس ریلیز :
مورخہ : 2022-07-02
*ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ اپنی بیٹی کا غم لیئے آخر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں😭 انا للہ وانا الیہ راجعون*
*آخر یہ قوم کب جاگے گی جب کفر کے غلام ان کی بیٹیاں بھی بیچ دیں گے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟*
*افسوس ایسی قوم پر جو حضور ﷺ کے دین کو بھول کر بےغیرت حکمرانوں کو منتخب کرتی ہے جو نہ تو حضور ﷺ کی عزت کی خاطر جہاد کر سکے اور نہ مظلوموں کو بچانے کیلئے جہاد کر سکے*
*جو اللہ کی راہ میں کفر سے جہاد کرنے سے ڈرتے ہوں، یہ قوم بتائے کہ وہ سب کے سب کفر کے غلام نہیں تو پھر اور کیا ہیں؟ عمران، نواز، زرداری وغیرہ کے سپورٹرز کے پاس ہے کوئی اس بات کا جواب ؟؟؟؟؟*
*یاد رکھنا جس جس نے بےضمیر، بےغیرت حکمرانوں کو منتخب کیا، وہ سب قبر و حشر میں اللہ و رسول ﷺ کو حساب دیں گے*
*آج بھی وقت ہے، حضور ﷺ کے دین کو تخت پر لانے کیلئے تحریک لبیک کا ساتھ دو تاکہ اللہ و رسول ﷺ کے حکم کے مطابق سارا نظام چلا کر ملک میں عدل و انصاف قائم کیا جائے اور حضور ﷺ کی عزت و ناموس کے تحفظ کی خاطر اور مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے جہاد کر کے کفر کو زیر کیا جائے*
*ووٹ ایمانی فریضہ ہے۔ کسی غلط شخص کو ووٹ دینا گویا اس کے ہر ناپاک عمل میں اس کی مدد کرنا ہے۔ جو کہ سالوں سے ہوتا آ رہا ہے۔ آج اللہ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرو اور ووٹ مخلص جماعت تحریک لبیک کو دینے کا عزم کرو جس کا مشن حضور ﷺ کے دین کو تخت پر لا کر اللہ و رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کر کے پوری دنیا میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہے*
*اگر سمجھ آ جائے تو اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اللہ و رسول ﷺ کی رضا کیلئے شیئر بھی کریں۔ جزاک اللہ خیرا آمین*
غیرت مند مسلمان بیٹی کی باہمت والدہ کے انتقال پر دل انتہائی غمگین ہے ۔
*علامہ سعد حسین رضوی*
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سمیت تمام اہل خانہ سے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہیں ۔
*علامہ سعد حسین رضوی*
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ بیٹی کی واپسی کا انتظار کرتے کرتے سفر آخرت پر روانہ ہوگئیں۔
*علامہ سعد حسین رضوی*
تحریک لبیک پاکستان کے جملہ قائدین ، رہنما و کارکنان مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔
*علامہ سعد حسین رضوی*
اللہ کریم مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
*علامہ سعد حسین رضوی*
لاہور ( ) امریکی جیل میں قید ناحق سے نبرد آزما ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لاہور سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ غیرت مند مسلمان بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باہمت والدہ محترمہ کے انتقال پر دل انتہائی غمگین ہے ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سمیت تمام اہل خانہ سے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہیں علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ بیٹی کی واپسی کا انتظار کرتے کرتے بیٹی کی رہائی اور گھر واپسی کا ارمان دل میں لیے سفر آخرت پر روانہ ہوگئیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ محترمہ انتہائی صابر اور بلند حوصلے والی خاتون تھیں ۔ انہوں نے حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بزرگ ماں اپنی معصوم بیٹی کی رہائی کے لئے حکمرانوں سے اپیل کرتی رہی مگر بزدل اور مردہ ضمیر حکمرانوں کی بے حسی میں کوئی کمی نہ آئی۔ انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرز کے عوض قوم کی بیٹی کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کرنے والوں کا انجام آج دنیا کے سامنے ہے جس سے عبرت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر طاغوت کے غلام حکمران ذرہ برابر بھی اللہ تعالی پر ایمان رکھتے تو امریکی غنڈہ گردی کے سامنے کبھی سجدہ ریز نہ ہوتے ۔ موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے فلفور عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔حکمرانوں کو کہتے ہیں امریکہ کی غلامی چھوڑ کر اللہ سے تعلق جوڑ لیں ۔ حکمرانوں نے اللہ سے جنگ جاری رکھی تو سوائے تباہی اور بربادی کے کچھ بھی ہاتھ نہ آئے گا ۔علاوہ ازیں مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے جملہ قائدین ، رہنما و کارکنان مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔اللہ کریم مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔واضح رہے کہ بانی و سربراہ تحریک لبیک پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی علیہ الرحمہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں واضح موقف اپنایا تھا اسی ضمن میں ان کی عافیہ صدیقی کی والدہ محترمہ اور عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ان کے گھر پر ایک ملاقات بھی ہوئی تھی ۔ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ واضح انداز میں کر رہے ہیں ۔
جاری کردہ :
شعبہ نشر و اشاعت
*تحریک لبیک پاکستان*
Comments
Post a Comment