ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کاروائی۔۔۔ سوشل میڈیا پر بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزم عبدالشکور گرفتار۔۔۔

 



*لاہور*


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کاروائی۔۔۔


سوشل میڈیا پر بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزم عبدالشکور گرفتار۔۔۔


ملزم مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توہین مذہب،توہین رسالت،توہین قرآن و توہین شعائر اسلام پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تھا۔۔۔


مذکورہ ملزم سمن آباد لاہور کی ایک مسجد کا امام اور لاہور کے ایک معروف دینی ادارے کا مدرس بھی ہے۔۔۔


مذکورہ ملزم سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں استعمال ہونے والے موبائل فون سمز،موبائل۔فونز سمیت دیگر الیکٹرونک آلات برآمد۔۔۔


مذکورہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون وغیرہ سے بدترین گستاخانہ مواد بھی برآمد۔۔۔


ابتدائی تفتیش کے دوران مذکورہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔مذکورہ ملزم گزشتہ کئی سالوں سے بدترین گستاخانہ مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کررہا تھا۔۔۔


انتہائی تشویش کی بات ہے کہ ایک مسجد کا پیش امام،ایک معروف دینی ادارے کا مدرس بھی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث نکلا ہے۔۔۔


اس سے قبل جنوری 2021 میں انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد بھی گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث کراچی کے معروف دینی ادارے کے ایک فاضل مفتی عبدالوحید المعروف ایاز نظامی کو توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا چکی ہے۔۔۔


اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کس حدتک ہمارے معاشرے کے لئے کینسر بن چکی ہے۔۔۔


یہ وقت ہے کہ تمام متعلقہ ادارے بالخصوص اور ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں بالعموم سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے اٹھ کھڑی ہوں۔۔۔


اس سے قبل کہ ہماری نئی نسل اس فتنے کا شکار ہو،ابھی وقت ہے کہ ہم متحد ہوکر اس ناپاک فتنے کو کچل دیں۔۔۔


منجانب:*

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔*






Comments