مزار شریف حضرت عبداللّه شاہ غازی رحمہ اللہ پر شرپسندی کا ذمہ دار محکمہ اوقاف ہے۔ *امیر کراچی مفتی قاسم فخری*
پریس ریلیز :
بتاریخ : 2022-09-28
ربیع الاول کی پہلی شب کو شرپسند عناصر کی جانب سے ماتم کر کے مزار شریف کا تقدس پامال کیا گیا ۔
*امیر کراچی مفتی قاسم فخری*
مزار شریف حضرت عبداللّه شاہ غازی رحمہ اللہ پر شرپسندی کا ذمہ دار محکمہ اوقاف ہے۔
*امیر کراچی مفتی قاسم فخری*
محکمہ اوقاف کی غفلت اور لا پرواہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
*امیر کراچی مفتی قاسم فخری*
ٹی ایل پی ذمہ داران کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی پر دونوں اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
*امیر کراچی مفتی قاسم فخری*
ٹی ایل پی کارکنان نے چوکنا ہوکر جس احسن انداز سے معاملہ نمٹایا وہ قابل تعریف ہے ۔
*امیر کراچی مفتی قاسم فخری*
کراچی ( ) گزشتہ شب مزار شریف حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ غازی شہید رحمہ اللہ پر ایک شرپسند گروہ نے شر انگیزی کرتے ہوئے ماتم اور سینہ کوبی کرتے ہوئے مزار شریف کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی ، جس پر وہاں موجود ٹی ایل پی کارکنان نے اپنے رہنماؤں کو مزكورہ واقعے کی اطلاع دی جس پر کراچی تنظیمی کمیٹی اراکین و ضلع جنوبی کے رهنماؤں نے ریاست کے انتظامی اداروں کو آن بورڈ لیا جس پر رینجرز اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مزكورہ شر پسند عناصر کو گرفت میں لیا اور متعلقہ تهانے میں ایف آئی آر کا اندراج کر کے امن و امان کی صورت حال پر قابو پایا ۔ مزکورہ واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر تحریک لبیک پاکستان امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ ربیع الاول کی پہلی شب کو شرپسند عناصر کی جانب سے ماتم کر کے مزار شریف کا تقدس پامال کیا گیا اس شرپسندی کا براہ راست ذمہ دار محکمہ اوقاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی غفلت اور لا پرواہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔مفتی قاسم فخری نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی ذمہ داران کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی پر دونوں اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کارکنان نے چوکنا ہوکر جس احسن انداز سے معاملہ نمٹایا وہ قابل تعریف ہے۔ آخر میں امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزار شریف کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح نقص امن کے واقعات کو بروقت روکا جا سکے ۔
جاری كرده :
شعبہ نشر و اشاعت
*تحریک لبیک پاکستان*
کراچی ڈویژن
Comments
Post a Comment