فاضل عدالت عالیہ کا پٹیشنرز کے وکیل کی جانب سے توجہ دلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ملازمین کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس۔۔۔

 *راولپنڈی:*






لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت۔۔۔




لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمر نواز اور عامر ظفر کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔۔۔


پٹیشنرز کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ،راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ اور خان کامران ادریس ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔


ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ خرم سعید رانا،اے ڈی لیگل ایف آئی اے شیخ عامر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔


پی ٹی اے کے لیگل ایڈوائزر حافظ نعیم اشرف بھی فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔


وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔


ایف آئی اے نے گزشتہ چار سالوں کے دوران سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔۔۔


گزشتہ چار سالوں کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف 3602 درخواستیں موصول ہوئیں»ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی عدالت عالیہ کے روبرو رپورٹ۔


عدالت عالیہ کا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف اعلی عدلیہ کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کا فیصلہ۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ کا پٹیشنرز کے وکیل کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف اعلی عدلیہ کے تمام فیصلوں میں صادر کئے گئے احکامات سے پیر تک عدالت عالیہ کو آگاہ کرنے کا حکم۔۔۔


17 اکتوبر تک تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کریں کہ اب تک سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف اعلی عدلیہ نے اپنے فیصلوں میں کیا کیا احکامات صادر کئے تھے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کو ہدایت۔


ہم جائزہ لیں گے کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں پر اب تک کیا عملدرآمد کیا گیا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ہم تمام متعلقہ وزارتوں/اداروں سے اعلی عدلیہ کے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کے متعلق رپورٹ آئندہ تاریخ سماعت پر طلب کریں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


اس حوالے سے ہم حکم نامہ پیر کو جاری کریں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام سرکلز میں انسداد بلاسفیمی یونٹس بنانے کا نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا گیا لیکن مذکورہ نوٹیفیکشن پر اب تک ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام سرکلز کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا گیا»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے جن سرکلز نے انسداد بلاسفیمی یونٹ قائم کئے،ان میں تعینات ہونے والے افسران کو بلاسفیمی کیسز کے علاوہ دیگر اسائمنٹ بھی دی جارہی ہیں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔


ہم اس معاملے کو آگے چل کر دیکھیں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ملک بھر میں نوے فیصد ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے نوے فیصد ملازمین کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔


جب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ملازمین کو تنخواہیں ہی نہیں دی جارہی تو وہ کیا کام کریں گے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا موقف۔


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے نوے فیصد ملازمین گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے کنٹریکٹ پر ہیں»پٹیشنرز کے وکیل کا عدالت میں موقف۔


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے نوے فیصد ملازمین کو نہ تو مستقل کیا گیا اور نہ ہی انہیں تنخواہیں دی جارہی ہیں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔


فاضل عدالت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم صادر کرے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کی فاضل عدالت سے استدعا۔


فاضل عدالت عالیہ کا پٹیشنرز کے وکیل کی جانب سے توجہ دلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ملازمین کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس۔۔۔


یہ تشویشناک بات ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے نوے فیصد ملازمین کنٹریکٹ پر ہیں اور انہیں گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


اگر ان ملازمین کو کہیں اور سے ملازمت کی آفر ہو گئی اور وہ لوگ چلے گئے تو ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ بند ہی ہو جائے گا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا ہے»ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا عدالت میں بیان۔


فاضل عدالت عالیہ کا آئندہ تاریخ سماعت پر وفاقی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو اپنے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم۔۔۔


وفاقی سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے اپنے ماتحت ذمہ دار افسر کو مقرر کریں کہ وہ ریکارڈ سمیت آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش ہو کر آگاہ کرے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ملازمین کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کیوں نہیں کی گئی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا حکم۔


فاضل عدالت عالیہ نے مذکورہ پٹیشن کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔۔۔


منجانب:

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان

ناموس رسالت ﷺ لائیر فورم پاکستان

*RMRF*

Comments