فاضل عدالت عالیہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف مہم میں ملوث مجرمان کے سخت کاروائی کرنے کا حکم۔۔۔
*راولپنڈی:*
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمر نواز اور عامر ظفر کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔۔۔
پٹیشنرز کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ،راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ،خان کامران ادریس ایڈووکیٹ اور ملک طارق محمود ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق پرویز،ڈپٹی ڈائریکٹر رانا خرم سعید اور اے ڈی لیگل شیخ عامر فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔
پی ٹی اے کی جانب سے حافظ نعیم اشرف ایڈووکیٹ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔
فاضل عدالت کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کے انچارج وقاص سعید کے تبادلے پر اظہار برہمی۔۔۔
فاضل عدالت نے وقاص سعید کی جگہ نئے تعینات ہونے والے انچارج ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آصف اقبال کو آئندہ تاریخ سماعت پر ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کو سائبر کرائم ونگ لاہور کا انچارج بنا دیا گیا»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
آصف اقبال نے انچارج ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور تعینات ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف درخواستوں پر کاروائی روک دی ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
گریڈ 17 کے آصف اقبال کو گریڈ 18 کے افسر کے اوپر تعینات کر دیا گیا»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
فاضل عدالت عالیہ کے احکامات کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کی تو لاہور والوں کو روک دیا گیا»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ہم یہ تو نہیں چاہتے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا صرف ایک سرکل سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ہم تو چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام سرکلز سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کاروائی کریں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا ایک سرکل کاروائی شروع کرتا ہے تو دوسرے سرکل کو روک دیا جاتا ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کے انچارج آصف اقبال آئندہ تاریخ سماعت پر سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف تمام درخواستوں کا ریکارڈ لیکر ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں»فاضل عدالت کا حکم۔
ایف آئی اے نے فاضل عدالت کو بتایا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام پندرہ سرکلز میں انسداد بلاسفیمی یونٹس بنا دیئے گئے ہیں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے پندرہ سرکلز میں سے سات/آٹھ سرکلز میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہی تعینات نہیں ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے جن سرکلز میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہی موجود نہیں،ان سرکلز میں توہین رسالت کے مقدمات کی تحقیقات کیسے ہوں گی»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
قانون کے مطابق 18 گریڈ کا افسر توہین رسالت کے مقدمات کی تحقیقات کر سکتا ہے،جو ڈپٹی ڈائریکٹر ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ایف آئی اے کے تقریبا تمام ہی ڈپٹی ڈائریکٹرز ہیڈ کواٹر میں تعینات ہیں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
یہ تو اہم معاملہ ہے۔جب ڈپٹی ڈائریکٹر ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے کسی سرکل میں موجود نہ ہو تو وہاں انسداد بلاسفیمی یونٹ کیسے چلے گا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
فاضل عدالت عالیہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے آئندہ تاریخ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔۔۔
ایف آئی اے رپورٹ پیش کرے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے کتنے سرکلز میں ڈپٹی ڈائریکٹر موجود نہیں ہیں اور کیوں سائبر کرائم ونگ کا کوئی سرکل ڈپٹی ڈائریکٹر کے بغیر چل رہا ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا حکم۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام سرکلز میں انسداد بلاسفیمی یونٹس بنانے کے بعد ہر یونٹ میں ایک فؤکل پرسن کی تعیناتی ہونی تھی»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ابھی تک کسی بھی سرکل میں فؤکل پرسن کی تعیناتی نہیں ہوئی»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
جب کسی سرکل کے انسداد بلاسفیمی یونٹ میں کوئی فؤکل پرسن ہی نہ ہو تو گستاخانہ مواد کی تشہیر کی صورت میں درخواست گزار کس سے رابطہ کرے گا»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز خان پورے پاکستان کے بلاسفیمی کیسسز کے متعلق فؤکل پرسن ہیں»ایف آئی اے حکام کا فاضل عدالت کے روبرو موقف۔
جب ایف آئی اے نے خود سائبر کرائم ونگ کے ہر سرکل میں انسداد بلاسفیمی یونٹ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اسی نوٹیفکیشن میں ایف آئ اے نے کہا تھا کہ ہر بلاسفیمی یونٹ میں ایک فؤکل پرسن کی تعیناتی ہوگی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
ایف آئی اے اپنے نوٹیفکیشن پر کیوں عملدرآمد نہیں کررہی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
ہم نہیں چاہتے کہ اس حوالے سے یہ عدالت کوئی حکم جاری کرے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اگر ایف آئی اے نے اپنے نوٹیفکیشن پر عمل نہ کیا تو ہم مجبورا کوئی حکم نامہ جاری کرنے پر مجبور ہوں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی بدترین تشہیری مہم تاحال جاری ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان ریاستی اداروں اور پاکستان کے جھنڈے کی بھی توہین کررہے ہیں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
فحش تصاویر پر مقدس کلمات لکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا جھنڈا بھی بنایا جارہا ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پر جاری بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے کوئی خاص اقدامات نہیں کررہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
اس حوالے سے عدالتی فیصلوں پر بھی تاحال کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے کررہے ہیں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے پی ٹی اے رولز کے مطابق اب تک اپنی رجسٹریشن پاکستان میں نہیں کروائی»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے کرنے کے باوجود نہ تو پاکستان کو ایک پیسہ ٹیکس دے رہے ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کی صورت میں پاکستانی اداروں کے ساتھ کوئی تعاون کرتے ہیں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
ایف آئی اے واٹس ایپ گروپس میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف متحرک ہوئی تو اب ایسی سرگرمی میں ملوث مجرمان دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشنز کو استعمال کررہے ہیں»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
پی ٹی اے ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز/ایپلیکیشنز کو بلاک کرنے سے گریزاں ہے کہ جن کے ذریعے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی جارہی ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔
فاضل عدالت عالیہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف مہم میں ملوث مجرمان کے سخت کاروائی کرنے کا حکم۔۔۔
ایف آئی اے سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف مہم میں ملوث مجرمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا حکم۔
ایسے مجرمان کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں ہونی چاہئیے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اگر ایسے مجرمان کے خلاف آئندہ تاریخ سماعت تک مؤثر کاروائی نہ کی گئی تو یہ عدالت اب اعلی حکام کو طلب کرے گی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اب ہم ڈپٹی ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر لیول کے افسران کو طلب کرکے ان سے جواب طلبی نہیں کریں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اب اعلی حکام کو اس معاملے پر عدالت میں طلب کرکے ان سے جواب طلبی کریں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
فاضل عدالت کا پی ٹی اے کو بھی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے متعلق اقدامات کے حوالے سے آئندہ تاریخ سماعت پر دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم۔۔۔
ہم نے پوچھا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ملازمین کو تنخواہیں کیوں نہیں مل رہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سے استفسار۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 90 فیصد ملازمین کنٹریکٹ پر ہیں»ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز کا عدالت میں بیان۔
ہم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مذکورہ ملازمین کو مستقل کرنے اور ان کو تنخواہیں دینے کے لئے سمری بھیجی ہوئی ہے»ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز کا عدالت میں بیان۔
ایف آئی اے نے ان ملازمین کو تین سال پہلے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اب ان ملازمین کو نہ تو مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی گزشتہ چھ ماہ سے انہیں تنخواہیں دی جارہی ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
یہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے پروفیشنل ملازمین ہیں،اگر ان کو مستقل نہ کیا گیا یا ان کو تنخواہیں نہ دی گئیں تو یہ ملازمین سائبر کرائم ونگ کو چھوڑ بھی سکتے ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اگر یہ ملازمین ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو چھوڑ کر چلے جائیں تو پھر نظام کیسے چلے گا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
فاضل عدالت عالیہ نے آئندہ تاریخ سماعت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔۔۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ پیش کرے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ملازمین کو مستقل کرنے اور ان کی تنخواہیں جاری کرنے کی سمری کیوں منظور نہیں کی جارہی»فاضل عدالت عالیہ کا حکم۔
فاضل عدالت عالیہ نے مذکورہ پٹیشن کی مزید سماعت چار نومبر تک ملتوی کر دی۔۔۔
منجانب:
تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
ناموس رسالت ﷺ لائیر فورم پاکستان
لائیر تھینکر فورم
*RMRF*
Comments
Post a Comment