کسی بھی ایسے افسر کو معاف نہیں کیا جائے گا،جو اس معاملے میں غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب ہو»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کےریماکس

 *راولپنڈی:*



#خون_لیگ_ملک_دشمن_ایجنڈےپر

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت۔۔۔


لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمر نواز اور عامر ظفر کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔۔۔


پٹیشنرز کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ اور راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ فاضل عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔


وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل فاضل عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔


ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن ایف آئی اے طارق پرویز اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا خرم فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔


پی ٹی اے کی جانب سے ڈائریکٹر لاء اور لیگل ایڈوائزر فاضل عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث دو ملزمان کو آئندہ تاریخ سماعت سے قبل گرفتار کرنے کا حکم۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ کا پی ٹی اے کو آئندہ تاریخ سماعت سے قبل سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ کا ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کئے جانے کی صورت میں آئندہ تاریخ سماعت پر چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا انتباہ۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کو قومی مسئلہ قرار دے دیا۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی،وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف اور وفاقی سیکریٹری وزارت مذہبی امور کو نوٹسسز جاری کر دیئے۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ کا مذکورہ وفاقی سیکریٹریز کو آئندہ تاریخ سماعت پر اپنے ذمہ دار نمائندوں کو عدالت عالیہ کے روبرو پیش کرنے کا حکم۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ نے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک ملزم کو مبینہ طور پر تحفظ فراہم کرنے پر ڈی پی او چنیوٹ کو بھی آئندہ تاریخ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔۔۔


ملک بھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام سرکلز میں انسداد بلاسفیمی یونٹس قائم کر دیئے گئے ہیں»ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن ایف آئی اے کا عدالت میں بیان۔


انسداد بلاسفیمی یونٹس کی سربراہی کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے تمام سرکلز میں 18 گریڈ کے افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں»ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن ایف آئی اے کا عدالت میں بیان۔


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔


سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزم کا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے دفتر میں آنا جانا ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔


فاضل عدالت عالیہ کا پٹیشنرز کے وکیل کی جانب سے مذکورہ موقف کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کے انچارج پر اظہار برہمی۔۔۔


آئندہ تاریخ سماعت سے قبل یہ دونوں ملزمان ہر صورت گرفتار ہو جانے چاہئیے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا انچارج ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو حکم۔


اگر مذکورہ دو ملزمان آئندہ تاریخ سماعت سے قبل گرفتار نہ ہوئے تو یہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے گی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


کسی بھی ایسے افسر کو معاف نہیں کیا جائے گا،جو اس معاملے میں غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب ہو»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


دوران سماعت ایک درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی پی او چنیوٹ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ایک ملزم کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔۔۔


مذکورہ درخواست گزار وکیل نے ڈی پی او چنیوٹ کی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مبینہ ملزم سے ملاقات کی تصویر بھی فاضل عدالت عالیہ کے روبرو پیش کر دی۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ نے مذکورہ معاملے پر ڈی پی او چنیوٹ کو آئندہ تاریخ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔۔۔


پی ٹی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر کے لئے استعمال ہونے والے ICQ نامی ایپلیکیشن بلاک کر دی ہے»ڈائریکٹر لاء پی ٹی اے کا عدالت میں بیان۔


پٹیشنرز کے وکلاء کی جانب سے پی ٹی اے کے مذکورہ موقف پر اعتراض۔۔۔


اس وقت بھی ICQ ایپلیکیشن چل رہی ہے اور واٹس ایپ گروپس میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والوں کو مذکورہ ایپلیکیشن استعمال کرنے کا کہا جارہا ہے»پٹیشنرز کے وکیل راؤ عبدالرحیم کا عدالت میں موقف۔


پی ٹی اے نے VPNs کی رجسٹریشن کے لئے 31 اکتوبر تک کی تاریخ دی تھی»وکیل پٹیشنرز کا عدالت میں موقف۔


پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ VPNs کو مذکورہ تاریخ گزرنے کے بعد بلاک نہیں کیا»پٹیشنرز کے وکیل کا عدالت میں موقف۔


پی ٹی اے آئندہ تاریخ سماعت سے قبل سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے مؤثر اقدامات کرے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا پی ٹی اے کو حکم۔


اگر پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے آئندہ تاریخ سماعت سے قبل سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کئے تو عدالت آئندہ ہر تاریخ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے گی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں خطرناک حدتک اضافہ ہو چکا ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ریکارڈ کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث اب تک گرفتار ہونے والے اکثر ملزمان کا تعلق مسلم گھرانوں سے ہی ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


مجھے ڈر لگتا ہے کہ خدانخواستہ ہماری نسل میں بھی کوئی گستاخ نہ بن جائے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


یہ بات کرتے ہوئے بھی مجھے خوف آتا ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


میں ہر نماز کے بعد دعاء کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہماری نسل میں کوئی گستاخ پیداء نہ کرے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


میں ہر نماز کے بعد اللہ تعالی سے یہ دعاء کرتا ہوں کہ ہمیں زندگی کا وہ دن دکھنا نصیب نہ ہو کہ جب ہماری نسل میں کوئی گستاخ پیداء ہو»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


کتنا تکلیف دہ اور اذیت ناک وہ وقت ہوتا ہے کہ جب کسی شخص کا بیٹا،بھائی یا کوئی بھی رشتہ دار گستاخ بن جائے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


اگر کوئی شخص توہین رسالت کا ارتکاب کرلے تو چاہے وہ بیٹا ہو یا بھائی ہو یا کوئی بھی رشتہ دار،اس سے کوئی تعلق نہیں رکھا جاسکتا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ہمارے ایمان کا یہ تقاضہ ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ محبوب حضور ﷺ کی ذات گرامی ہو»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ہمیں ہر حال میں حضور ﷺ کی ذات گرامی کو سب سے مقدم رکھنا ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


میں کوئی مذہبی شخص نہیں ہوں۔میں بہت گناہ گار ہوں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


میں اس کیس میں کسی طور پر بھی جذبات کا شکار نہیں ہوں گا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


جج کو اپنے ذاتی جذبات سے قطع نظر ہو کر فیصلے کرنے چاہئیے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ہمیں کسی کی کوئی پرواہ ہے اور نہ ہی ہمیں کسی کا کوئی خوف»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ہم اس کیس کا فیصلہ آئین،قانون اور اپنے حلف کے مطابق کریں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


آئین پاکستان کا آرٹیکل 2 اے اور ہمارا حلف ہمیں اس بات کا پابند کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے آئین و قانون اور اسلامی نظریات کا تحفظ کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا معاملہ قومی مسئلہ ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


سب نے متحد ہو کر اس معاملے کو قومی مسئلہ سمجھ کر ہی اس سے نمٹنا ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


اس لئے یہ عدالت وفاقی وزارت آئی ٹی،وفاقی وزارت اطلاعات،وفاقی وزارت قانون اور وفاقی وزارت مذہبی امور کو نوٹسسز جاری کررہی ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


فاضل عدالت عالیہ نے مذکورہ بالا کاروائی کے بعد مذکورہ پٹیشن کی مزید سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کر دی۔۔۔


منجانب:

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان۔

ناموس رسالت ﷺ لائرز فورم پاکستان۔
















Comments