فاضل عدالت نے وفاقی وزارت قانون کے نمائندے اور ڈی پی او چنیوٹ کے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔۔۔
*راولپنڈی:*
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمر نواز اور عامر ظفر کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔۔۔
پٹیشنرز کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ اور راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔
وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔
ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن طارق پرویز دیگر حکام کے ہمراہ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔
پی ٹی اے کے ڈائریکٹر لاء،ڈائریکٹر ویب محمد فاروق بھی دیگر حکام کے ہمراہ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات،وفاقی وزارت آئی ٹی اور وفاقی وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی عدالتی حکم پر مذکورہ وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز کی جانب سے فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔
وفاقی وزارت قانون کے نمائندے کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فاضل عدالت عالیہ کی جانب سے اظہار برہمی۔۔۔
ڈی پی او چنیوٹ کے پیش نہ ہونے پر بھی فاضل عدالت کی جانب سے اظہار برہمی۔۔۔
فاضل عدالت نے وفاقی وزارت قانون کے نمائندے اور ڈی پی او چنیوٹ کے عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔۔۔
فاضل عدالت کا پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے سعودی عرب،ایران سمیت دیگر ممالک میں خدمات سرانجام دینے والے آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی سے معاونت لینے کا حکم۔۔۔
فاضل عدالت کا پی ٹی اے حکام کو مذکورہ آئی ٹی ماہر سے میٹنگ کرکے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے ممکنہ اقدامات کے متعلق 15 نومبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔۔۔
فاضل عدالت کا ایس پی انویسٹیگیشن چنیوٹ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث اشتہاری ملزم کو ہر صورت آئندہ تاریخ سماعت سے قبل گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم۔۔۔
فاضل عدالت کا مذکورہ وفاقی وزارتوں کے نمائندوں کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے معاملے پر 18 نومبر کو فاضل عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت۔۔۔
سوشل میڈیا پر جاری گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم بہت تکلیف دہ ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے مذکورہ وفاقی وزارتوں کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس۔
سوشل میڈیا پر جاری گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے کچھ ثبوت اس عدالت کو دکھائے گئے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
میں نے جب سے گستاخانہ مواد دیکھا،مجھے سکون کی نیند نہیں آئی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
فاضل عدالت کا ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن طارق پرویز کو گستاخانہ مواد مذکورہ وفاقی وزارتوں کے نمائندوں کو دکھانے کی ہدایت۔۔۔
آپ حضرات کو یہ مواد صرف اس وجہ سے اللہ سے معافی مانگتے ہوئے دکھا رہے ہیں کہ آپ حضرات کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہو اور آپ حضرات درست طور پر اس عدالت کی معاونت کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے مذکورہ وفاقی وزارتوں کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس۔
یہ مواد دیکھ کر صرف توبہ توبہ کرنے کے بجائے ہمیں اس غلیظ ترین مہم کے سدباب کے لئے عملی اقدامات کرنے ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
ڈریں اس وقت سے کہ جب یہ آگ خدانخواستہ ہمارے گھروں تک بھی پہنچ جائے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
یہ نہ ہو کہ ہمارے آنگن سے بھی خدانخواستہ دھول اٹھنے لگے اور پھر ہم افسوس کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث 90 فیصد گرفتار ملزمان کا تعلق مسلم گھرانوں سے ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
ہر انسان کو اپنی اولاد سے بہت پیار ہوتا ہے۔یہ صورتحال دیکھنے کے بعد اب جب میرے سامنے میرا بیٹا آتا ہے تو میں کانپ جاتا ہوں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
ذرہ سوچیں کہ کتنا مشکل اور اذیت ناک وقت ہوتا ہے کہ جب کسی مسلمان کی اولاد خدانخواستہ گستاخ رسول بن جائے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
کسی مسلمان کی اولاد گستاخ رسول بن جائے تو کیا ایسا ممکن ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے محبت کا دعوی بھی کرے،روز قیامت رسول اللہ ﷺ کی شفاعت بھی چاہے اور اپنی گستاخ اولاد کو بھی بچائے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
کیا ایسی صورت میں کوئی مسلمان دونوں طرف چل سکتا ہے،رسول اللہ ﷺ کی طرف بھی ہو اور اپنی گستاخ اولاد کی طرف بھی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
قیام پاکستان کے وقت لاکھوں مسلمان اپنا سب کچھ چھوڑ کر پیدل ہجرت کرکے پاکستان کی طرف کس لئے آئے تھے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
کیا قیام پاکستان کے وقت لاکھوں مسلمانوں نے قربانی اس لئے دی تھی کہ پاکستان بننے کے بعد اسی ملک میں یہ بدبخت اللہ تعالی کی توہین کریں،رسول اللہ ﷺ کی توہین کریں،تمام انبیائے کرام کی توہین کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
قیام پاکستان کے وقت یہ نعرہ لگایا گیا تھا کہ پاکستان کا مظلب کیا؟لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
پھر اس ملک کا نام ہم نے اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
پھر اس ملک کے آئین کے ابتدائیہ میں ہم نے لکھا کہ حاکمیت اعلی اللہ تعالی کی ہو گی۔پھر اس ملک کے آئین میں ہم نے آرٹیکل 2 اے اور دیگر اسلامی دفعات بھی شامل کیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
ہمارے ملک کا آئین ہمیں اس بات کا پابند کرتا ہے کہ ہم اسلامی نظریہ کا تحفظ کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
ایک لمحے کے لئے بھول جائیں کہ اس معاملے میں اسلام ہم سے کیا تقاضہ کرتا ہے۔یہ ہی دیکھ لیں کہ ہمارا آئین ہم سے کیا تقاضہ کررہا ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اس آئین کے ہوتے ہوئے بھی یہ کسی صورت قابل قبول اور قابل برداشت نہیں ہے کہ کوئی بدبخت مقدس ہستیوں کی توہین کرے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
دوران سماعت آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی جانب سے فاضل عدالت کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے متعلق ممکنہ اقدامات کے حوالے سے بریفنگ۔
ہم نے ایران،سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں ایسا سسٹم بنایا ہے کہ جس سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جاسکتا ہے»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی فاضل عدالت کو بریفنگ۔
جس قسم کا سسٹم سعودی عرب اور ایران میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لئے بنایا گیا،ویسا سسٹم پاکستان میں بھی بن سکتا ہے»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی فاضل عدالت کو بریفنگ۔
سعودی عرب اور ایران کے طرز پر سسٹم لگا کر پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جاسکتا ہے اور گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کا سدباب ممکن ہے»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی فاضل عدالت کو بریفنگ۔
اس سسٹم کے ذریعے سوشل میڈیا پر خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث افراد کا بھی سراغ لگایا جاسکتا ہے»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی فاضل عدالت کو بریفنگ۔
میں اس سسٹم کے حوالے سے اپنی خدمات پاکستانی حکومت اور پی ٹی اے کو فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کی فاضل عدالت کو بریفنگ۔
فاضل عدالت کی جانب سے آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی سے اظہار تشکر۔۔۔
ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ عدالت کی معاونت کے لئے خود تشریف لائے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
ہم چاہتے ہیں کہ آپ تحریری طور پر بھی اپنی گزارشات عدالت کو دیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
آپ کب تک پاکستان میں موجود ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا مذکورہ آئی ٹی ماہر سے استفسار۔
میں ایک ہفتے تک پاکستان ہی میں موجود ہوں»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کا جواب۔
عدالت عالیہ کا پی ٹی اے کے حکام کو آج ہی آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی سے میٹنگ کرنے کا حکم۔۔۔
پی ٹی اے کے اعلی حکام آج ہی آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی سے میٹنگ کرکے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے سسٹم کے متعلق رپورٹ 15 نومبر کو عدالت میں پیش کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی ہدایت۔
فاضل عدالت عالیہ نے مذکورہ پٹیشن کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔۔۔
منجانب:
تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
ناموس رسالت ﷺ لائیر فورم پاکستان
*RMRF*
Comments
Post a Comment