*دوران سماعت ایک مبینہ وکیل عزیزالرحمن وقاص ایڈووکیٹ کو عدالتی سیکورٹی سٹاف نے عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔۔۔* عدالتی سیکورٹی سٹاف نے عزیزالرحمن وقاص ایڈووکیٹ کا موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیا۔۔۔

 *راولپنڈی:*



لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت۔۔۔


لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمر نواز اور عامر ظفر کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔۔۔


پٹیشنرز کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ اور راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔


وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔


ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی عبدالرؤوف عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔


پی ٹی اے کی جانب سے ڈائریکٹر ویب،ڈائریکٹر لیگل اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔


وفاقی وزارت قانون کی جانب سے بھی سیکشن افسر عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔


آئی ٹی کے عالمی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی بھی فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔


پی ٹی اے حکام نے عدالتی حکم کی روشنی میں عالمی آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی سے میٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے ممکنہ اقدامات کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔۔۔


عالمی شہرت یافتہ آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی نے بھی عدالتی ہدایت کی روشنی میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے ممکنہ اقدامات کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔۔۔


عدالت عالیہ نے آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کو عدالت کی مزید معاونت کے لئے جمعہ کو دوبارہ طلب کر لیا۔۔۔


عدالت عالیہ کا پی ٹی اے حکام کو مذکورہ آئی ٹی ماہر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت۔۔۔


یہ عدالت آپ کی بہت احسان مند ہو گی اگر آپ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے اقدامات کے حوالے سے عدالت کی معاونت کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے مذکورہ آئی ٹی ماہر کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس۔


عدالت کو معلوم ہے کہ آپ کی جلد پاکستان سے روانگی ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


اگر آپ جمعہ کو عدالت کی معاونت کے لئے آجائیں تو ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ہم آپ کے تجربے اور آپ کے علم سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ہم چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کا سدباب ہو»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے صورتحال خطرناک ہو چکی ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


پانی ہمارے گلے تک آچکا ہے،لیکن افسوس کہ ہمیں معاملے کی نزاکت/حساسیت کا اب تک صحیح ادراک نہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


مسلمان گھرانوں سے تعلق رکھنے والے جو ملزمان سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار ہو رہے ہیں،ان کے والدین اور دیگر رشتہ دار بھی حضور ﷺ سے ہم سے کم محبت نہیں کرتے ہوں گے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ذرہ تصور تو کیجئے کہ ایسے گستاخوں کے مسلمان عزیز و اقارب پر کیا گزرتی ہو گی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


ایک طرف وہ حضور ﷺ سے محبت کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کی اولاد کھڑی ہے کہ جس کی محبت فطری طور پر اللہ نے ہر انسان کے دل میں ڈالی ہوئی ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


لیکن پھر حضور ﷺ سے محبت کا ایمانی تقاضہ انہیں روکتا ہے کہ وہ اپنی گستاخ اولاد کو بچانے کے لئے کوئی کوشش کریں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


میں جمعہ تک اپنی بیرون ملک روانگی کو اس عظیم مقصد کے لئے مؤخر کر دیتا ہوں»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کا عدالت میں موقف۔


میں جمعہ کو عدالت کی معاونت کے لئے پیش ہوں گا۔یی میرے لئے اعزاز ہوگا کہ اس عظیم مقصد کے لئے میں عدالت کی معاونت کروں»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کا عدالت میں موقف۔


اس کے بعد بھی کسی بھی موقع پر عدالت کو میری دوبارہ معاونت کی بھی ضرورت پڑی تو میں دنیا کے جس بھی ملک میں ہوا،پاکستان آجاؤں گا»آئی ٹی ماہر ڈاکٹر محمد منشاد ستی کا عدالت میں موقف۔


*عدالت عالیہ کا وفاقی وزارت قانون کے نمائندے کو توہین رسالت کے متعلق دفعہ کو پیکا قانون میں مؤثر بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت۔۔۔*


تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے دفعہ 295 سی بنانے میں بہت محنت ہوئی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


مسلمانوں نے ختم نبوت ﷺ اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے عظیم قربانیاں دیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


مسلمانوں کی بڑی قربانیوں کے بعد پارلیمنٹ نے ختم نبوت ﷺ اور ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


*پارلیمنٹ نے ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لئے آئین میں شق شامل کی اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔*


پارلیمنٹ نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے تعزیرات پاکستان میں دفعہ 295 سی شامل کرنے کے لئے قانون سازی کی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


کچھ عناصر کی خواہش ہو سکتی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ ختم نبوت ﷺ کے متعلق قوانین کو غیر مؤثر کیا جائے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


اب ہم ان قوانین کو اس لئے غیر مؤثر نہیں ہونے دیں گے کہ یہ قوانین ہماری پارلیمنٹ نے بنائے ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


*دوران سماعت ایک مبینہ وکیل عزیزالرحمن وقاص ایڈووکیٹ کو عدالتی سیکورٹی سٹاف نے عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔۔۔*


عدالتی سیکورٹی سٹاف نے عزیزالرحمن وقاص ایڈووکیٹ کا موبائل فون اپنے قبضے میں لے لیا۔۔۔


یہ شخص اپنے موبائل فون میں عدالتی کاروائی کی ریکاڈنگ کر رہا ہے»سیکورٹی سٹاف کا مذکورہ شخص کے موبائل فون کو قبضے میں لینے کے بعد فاضل عدالت عالیہ کو شکایت۔


فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا مذکورہ شخص کی جانب سے عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ پر شدید اظہار برہمی۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ کا عدالت میں موجود ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالرؤوف کو مذکورہ شخص کا موبائل چیک کرنے کا حکم۔۔۔


فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عزیزالرحمن وقاص ایڈووکیٹ کو روسٹرم پر طلب کر لیا۔۔۔


آپ کیوں عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ کررہے ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا مذکورہ شخص سے استفسار۔


آپ کو کس نے عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ کرنے کے لئے بھیجا ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا استفسار۔


میں عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ نہیں کررہا تھا،میں اپنی ذاتی معلومات کے لئے عدالت آیا»عزیزالرحمن وقاص ایڈووکیٹ نامی شخص کا ابتدائی طور پر عدالت میں بیان۔


سر!اس شخص کے موبائل میں آج کی عدالتی کاروائی کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے»ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عبدالرؤوف کا مذکورہ شخص کے موبائل فون کو چیک کرنے کے بعد عدالت میں بیان۔


یہ شخص عظمت اللہ چوہدری نامی شخص کو واٹس ایپ پر عدالتی کاروائی کے متعلق آگاہ کررہا تھا»ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کا عدالت میں بیان۔


اس شخص نے اپنے موبائل فون میں روسٹرم پر کھڑے پٹیشنر اور ان کے وکلاء وغیرہ کی تصاویر بھی بنائی ہیں»ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کا عدالت میں بیان۔


ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی نے مذکورہ تمام مواد مذکورہ شخص کے موبائل پر عدالت عالیہ کو دیکھا دیا۔۔۔


فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی جانب سے مذکورہ حقائق سامنے آنے پر عزیزالرحمن وقاص ایڈووکیٹ نامی شخص کی سخت سرزنش۔۔۔


بتاؤ تم نے یہ حرکت کیوں کی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا مذکورہ شخص سے استفسار۔


میں عدالت سے معافی مانگتا ہوں»مذکورہ شخص کا عدالت کے سامنے موقف۔


یہ عدالت تمہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے گی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


*عدالت کی جانب سے سخت انتباہ پر مذکورہ شخص نے راز اگل دیئے۔۔۔*


عدالت جاننا چاہتی ہے کہ یہ حرکت تم کس کے لئے کررہے تھے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا مذکورہ شخص سے استفسار۔


میں ایک مخصوص کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہوں»عزیزالرحمن وقاص نامی شخص کا عدالت میں بیان۔


کس کمیونٹی سے تمہارا تعلق ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا مذکورہ شخص سے استفسار۔


میرا تعلق قادیانی کمیونٹی سے ہے»عزیزالرحمن وقاص نامی شخص کا عدالت میں بیان۔


میں نے اپنے ایک ساتھی عظمت اللہ چوہدری کے کہنے پر عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ کی»عزیزالرحمن وقاص نامی شخص کا عدالت میں بیان۔


وکیل کے روپ میں مخبری کرنے کے بجائے اپنی کمیونٹی کی طرف سے اس کیس میں فریق بن جاؤ»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے مذکورہ شخص کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس۔


مجھے اپنی کوئی پرواہ نہیں ہے۔میں اس کیس میں کاروائی آئین و قانون کے مطابق چلا رہا ہوں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


خدا کی قسم مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔مجھے کوئی فکر نہیں کہ تم عدالتی کاروائی کی ریکارڈنگ کرکے کسے اور کس مقصد کے لئے بھیج رہے ہو»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


 *میں اپنی ماں،اپنا عہدہ سب کچھ حضور ﷺ کی عزت و ناموس پر قربان کرنے کے لئے تیار ہوں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔*


تم نے یہ انتہائی نیچ حرکت کی ہے۔پٹیشنر اور ان کے وکلاء وغیرہ کی تصاویر بناکر تم نہ جانے کس مقصد کے لئے کسے دینا چاہتے تھے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


جن لوگوں کی تصاویر تم نے اپنے موبائل میں بنائی،ان میں سے کسی کو بھی کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری تم پر عائد ہو گی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے مذکورہ شخص کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس۔


عدالتی سیکورٹی سٹاف نے گزشتہ دو سماعتوں کے دوران تمہاری مشکوک سرگرمیوں کو نوٹ کیا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔


فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عزیزالرحمن وقاص ایڈووکیٹ نامی مذکورہ شخص کے خلاف کاروائی کے لئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کو فوری طور پر طلب کر لیا۔۔۔


عدالتی کاروائی کے مکمل ہونے کے بعد اس شخص کے متعلق میں آرڈر پاس کروں گا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس۔


عدالت عالیہ کا ایف آئی اے حکام کو مذکورہ شخص کا موبائل مذکورہ شخص کو واپس کرنے کی ہدایت۔۔۔


ڈائریکٹر صاحب!اس شخص کو موبائل واپس کر دیں۔جس مقصد کے لئے یہ شخص ذلیل ہوا،اس مقصد کو اسے پورا کرنے دیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس۔


فاضل عدالت عالیہ نے مذکورہ پٹیشن کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔۔۔


منجانب:

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان

ناموس رسالت ﷺلائیر فورم پاکستان

لائیر تھینکر فورم 

*RMRF*

Comments