نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام ریاست پاکستان وپرچم پاکستان بارے گستاخانہ مواد کے ان 252 کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ معزز جج جسٹس چوہدری عبدادلعزیز صاحب کے ریمارکس

 راولپنڈی: سوشل میڈیا گستاخانہ موادحذف کیس کےحوالے سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اکیسویں سماعت



#IamMumtazQadri










عدالت میں درخواست گزار عمر نواز اورعامر ظفر کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ، راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ،جلیل اختر عباسی، شائستہ چوہدری ایڈووکیٹ سدرہ گلزارو دیگرپینل وکلا پیش ہوئے


معزز عدالت کے طلب کرنےپر آج کی سماعت میں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر و دیگر اعلی حکام بھی ہیش ہوئے۔



آج پی ٹی اے مختلف ممالک و پاکستان میں کمپنی رجسٹریشن کی موازنہ کی مکمل رپورٹ پیش نہ کرسکی


پی ٹی اےوکلانے عدالت میں محض یوٹیوب موناٹئزنگ اشتہار کی مد میں ہوئے ریونیو و تخمینہ پر گفتگو مرکوز رکھی۔


 معززجج چوہدری عبدالعزیز نےاس حوالے سےنامکمل رپورٹ پیش کرنے پرپی ٹی اے کے وکلا کی سرزنش کی



درخواست گزار عمر نواز عامر ظفر کے وکلا نے معززعدالت کو موازنہ کی مکمل و مفصل رپورٹ پیش کردی جس کو معزز عدالت نے پڑھ کر اطمنان بخش قرار دیا


 درخواست گزار کےوکلا کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں سےہی  عدالت عالیہ نے پی ٹی اے کے وکلا سےاہم سوال کئےجس پر پی ٹی اےوکلا عدالت کو مطمئن نہ کرسکے 


پی ٹی اے وکلا نےدرخواست گزارکےوکلا سے معزز عدالت کے زریعے رپورٹ حاصل کرنےکی استدعا کردی


جج صاحب نے درخواست گزارکے وکلا کو تاکیدکےوہ یہ رپورٹ پی ٹی اےوکلا کو فراہم کریں


عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے درخواست گزارعمر نواز وعامر ظفر کےوکلا نے پی ٹی اے کے وکلا کو وہ رپورٹ دےدی


نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام ریاست پاکستان وپرچم پاکستان بارے گستاخانہ مواد کے ان 252 کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ معزز جج جسٹس چوہدری عبدادلعزیز صاحب کے ریمارکس 


معزز جج جسٹس چوہدری عبدادلعزیز نے حکومتی افسران سے مخاطب ہوتے کہاکہ اس نازک مسئلے پر ایف آئی اے پی ٹی اے کےحکام کو جواب دہی کے لئے طلب کرتے رہیں گے۔


معزز عدالت نےایف آئی سائبرکرائم ونگ میں درج متعلقہ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے حوالے سے ییش آنے والی کاوٹوں کےاسباب جیسے کنٹریکٹس وغیرہ پر تفصیلی رپورٹ اسٹبلشمنٹ حکام سے طلب کرلی۔


اسٹبلشمنٹ حکام کے رپورٹ تیاری کےلئے دس روز کا وقت مانگنے پر سماعت پانچ روز کے لئے ملتوی کردی گئی



اگلی سماعت 19 دسمبر بروز سوموار ہوگی۔


منجانب:

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔

ناموس رسالت ﷺ لائرز فورم پاکستان

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان

لائئرز تھینکر فورم

اہلسنت میڈیا ریسرچ فورم

*RMRF*

Comments