سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف سائبر کرائم اور لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کا آپریشن تحفظ وطن*
اسلام آباد:84
11/10/2023
*پریس ریلیز*
*سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف سائبر کرائم اور لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کا آپریشن تحفظ وطن*
*گستاخانہ مواد کی تشہیر کے 32 گستاخوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان جبکہ تمام 43 ملزمان کی عمریں 19 سے 47 سال کے درمیان ہیں*
*ملزمان کا تعلق دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث، اہل تشیع، اسماعیلیہ، ذکری اور عیسائی مسلک و مذھب سے ہے۔*
اسلام آباد (پ ر) لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان LCBP نے اینٹی بلاسفیمی سیل (ABC) سائبر کرائم ونگ FIA کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر موجود توہین رسالت اور توہین مذہب کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پندرہ روزہ آپریشن ترتیب دیا۔ آپریشن کا نام *"آپریشن تحفظ وطن"* رکھا گیا۔ ان 15 دنوں میں 50 بدبخت مرکزی گستاخوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ آپریشن شروع ہونے سے دو ہفتے قبل سوشل میڈیا پر 3 مرتبہ وارننگ دی گئی۔ بالآخر 20ستمبر کو گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا اور 4 اکتوبر 2023 تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہا۔ ABC)/CCRC/FIA) کی چار ٹیموں نے اس میں حصہ لیا۔ اور الحمدللہ 43 گستاخوں کو ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ یہ گستاخ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور حافظ آباد، ساہیوال، DG خان، فیصل آباد، خانیوال، سیالکوٹ، بہاولپور، چکوال، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایبٹ آباد، بنوں، پشاور، ہری پور، کیچ (تربت)، کراچی غربی، شرقی، سنٹرل اور ملیر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ 32 گستاخوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں جبکہ تمام کی عمریں 19 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔ ملزمان کا تعلق دیوبندی، بریلوی، اہلحدیث، اہل تشیع، اسماعلیہ، ذکری، اور عیسائی مسلک و مذھب سے ہے۔
8گستاخ ماسٹر ڈگری ہولڈر، 9 BS بیچلر، 8 FSC کے، 9 FA کے، 6 میٹرک پاس جبکہ 3 کی تعلیم مڈل ہے۔ ان لوگوں نے تعلیم درس نظامی، گورنمنٹ سکول، پرائیویٹ سکول، اور مہنگے ترین جدید تعلیمی سکول سسٹم سے حاصل کی اور دو ملزم تعلیم میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ عالم، استاد، سائبر ایکسپرٹ، انجنئیر، کمپیوٹر ماہر، ڈاکٹرز، بزنس مین، الیکٹرانکس، پرائیویٹ و سرکاری ملازم، سیلز مین، مارکیٹنگ، مزدوری، پراپرٹی، موچی، ویٹر، کمپوڈر کےشعبہ زندگی سے وابستہ ہیں۔ یہ گستاخ اللہ تعالی، سرکارِ دوعالمﷺ، قرآن مجید، اہلبیت، امہات المومنین، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم، مقدسات اسلام، عیسائیت، ہندو مت، اور پرچم پاکستان کی تاریخ انسانیت کی بدترین توہین میں ملوث ہیں۔ جس کے تمام ثبوت ریکارڈ پر آچکے ہیں۔ یہ تمام جرائم وطن عزیز کے خلاف ایک *منظم سازش* کے تحت کروائے جا رہے ہیں۔
اس کامیاب ترین آپریشن پر ABC)/CCRC/FIA) کے تمام اعلیٰ حکام اور بالخصوص DG/FIA *محسن حسن بٹ صاحب مبارکباد* کے مستحق ہیں جن کی نگرانی نے اس سنگ میل کو ممکن بنایا۔ آپریشن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی CCRC کے اینٹی بلاسفیمی سیل کی ٹیموں نے حصہ لیا جس پر ہم ڈپٹی ڈائریکٹرز مدثر شاہ، سلمان اعوان، محمد اقبال اور عامر شاہ صاحب اور انکی ٹیم کے ہر ممبر کے فرداً فرداً مشکور ہیں جن کی شب و روز محنت سے یہ کام مکمل ہوا۔ ہم لاہور سیل کی جملہ ٹیم کو نمایاں کردار(18گرفتاریاں) ادا کرنے پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم LCBP کے گمنام خاک نشینوں کیلئے اُمت مسلمہ کی جانب سے نم آنکھوں کے ساتھ سلام محبت پیش کرتے ہیں جن کی قانونی، اخلاقی، عملی اور زمینی مدد نے وطن عزیز کی روایات کے برعکس سب کچھ کر دکھایا۔ ہم اللہ رب العزت کی عظمت پر سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس قادر مطلق کی ظاہری اور غیبی مدد نے پلک جھپکتے میں یہ سب کامیابیاں دے کر ہمارے وطن عزیز کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا۔
تمام احباب ! توہین رسالت و مذہب سے خود اور اپنے متعلقین کو دور رکھیں کیونکہ ان ملزمان کی کم سے کم سزا *موت* ہے۔
جاری کردہ :
*میڈیا سیل لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان*
Comments
Post a Comment