سوشل میڈیا پر بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث 7 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت آج انسداد سائبر کرائم عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔۔۔

 *اسلام آباد:*

 2022-12-13

سوشل میڈیا پر بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث 7 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت آج انسداد سائبر کرائم عدالت اسلام آباد میں ہوٸی


۔۔۔


انسداد سائبر کرائم عدالت اسلام آباد کے فاضل جج راجہ آصف محمود نے توہین رسالت و توہین مذہب کے مرتکب 7 ملزمان شگفتہ کرن،عاقب شہزاد، بلال ، شوبیر انجم، قیصر سجاد، ایاز بن طارق اور شہزادہ فہد کے خلاف مقدمات کی سماعت کی۔۔۔


ملزمہ شگفتہ کرن کی جانب سے راجہ عبد الحمید  ایڈووکیٹ،ملزم عاقب شہزاد کی جانب سے میر اورنگزیب ایڈووکیٹ اور شبیر انجم کی جانب سے شیرازی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔


ملزمان وکیل کی طرف سے جرح  نہ کرنے پر تمام مقدمات کی سماعت 3  جنوری 2023 تک ملتوی کر دی گئی۔


ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہان پر جرح کرنے کی ہدایت۔


شبیرر انجم اور بلال کے خلاف استغاثہ نے دو گواہان کی شہادت قلم بند کروائی۔


شگفتہ کرن کے مقدمہ میں 265 کے پر بحث کی سماعت ہوئی فریقین نے اپنی بحث مکمل کی ۔شگفتہ کرن کے وکیل رانا عبد الحمید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے بحث کی جب کہ مدعی کی جانب سے حافظ لیاقت منظور کمبوہ ایڈووکیٹ اور راؤ عبد الرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ معزز عدالت کی طرف سے فیصلہ 3 تاریخ تک محفوظ کر لیا گیا۔


منجانب:

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان

تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان

ناموس رسالت لائرز فورم پاکستان

لائرز تھنکر فورم

*RMRF*

Comments