*راولپنڈی:*
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمر نواز اور عامر ظفر کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔۔۔
پٹیشنرز کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ، راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ، ملک طارق محمود ایڈووکیٹ اور شائستہ چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن طارق پرویز اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
پی ٹی اے کی جانب سے ڈائریکٹر لاء،ڈائریکٹر ویب اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات،وفاقی وزارت مذہبی امور،وفاقی وزارت آئی ٹی اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کے نمائندے بھی فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔
فاضل عدالت عالیہ کے حکم پر پی ٹی اے کے وکیل فیصل خورشید نے مذکورہ پٹیشن پر اپنے حتمی دلائل کا آغاز کر دیا۔۔۔
فاضل عدالت عالیہ کی جانب سے پی ٹی اے رولز 2021 پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی۔۔۔
پی ٹی اے نے اپنے رولز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز/ایپلیکیشنز کی پاکستان میں رجسٹریشن کیوں یقینی نہیں بنائی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے دوران سماعت ریمارکس۔
پی ٹی اے رولز کے مطابق ابھی تک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم/ایپلیکیشن نے نہ تو اپنی رجسٹریشن پاکستان میں کاروائی اور نہ ہی اپنے دفاتر پاکستان میں کھولے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم/ ایپلیکیشن نے پی ٹی اے رولز کے مطابق اپنے ذمہ دار افسران کا تقرر بھی پاکستان میں اب تک نہیں کیا»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
پی ٹی اے نے اپنے رولز پر عملدرآمد کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔پی ٹی اے کی اس نااہلی کی وجہ سے ایف آئی اے اور پولیس کی خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف تحقیقات کا بیڑا غرق ہو رہا ہے»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
اس عدالت نے اعلی عدلیہ کے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ اس لئے طلب کی کہ اگر اعلی عدلیہ کے کسی بھی حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا تو اس کے ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس
پی ٹی اے کی نااہلی کی وجہ سے ملزمان آزادی سے نہ صرف مقدس ہستیوں اور ہر مذھب کی توہین کررہے ہیں،بلکہ ریاستی اداروں اور قومی پرچم کی بھی توہین کررہے ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا پی ٹی اے کے وکیل کو بارہ دسمبر کو مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم۔۔۔
فاضل عدالت کا پی ٹی اے کے وکیل کو آئندہ تاریخ سماعت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز / ایپلیکیشنز سے ٹیکس کی وصولی کے متعلق بھی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔۔۔
فاضل عدالت کا پی ٹی اے کے وکیل کو آئندہ تاریخ سماعت پر بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز/ایپلیکیشنز کی رجسٹریشن کے متعلق بھی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔۔۔
عدالت کو بتایا جائے کہ بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز/ایپلیکیشنز کی رجسٹریشن کس طرح سے ہوئی»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی پی ٹی اے کے وکیل کو ہدایت۔
عدالت کو بتایا جائے کہ بھارت کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایپلیکیشنز کتنا ٹیکس دے رہے ہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی پی ٹی اے کے وکیل کو ہدایت۔
اگر بھارت میں یہ سب کچھ ہو سکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں»فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے ریمارکس۔
فاضل عدالت نے مذکورہ پٹیشن کی مزید سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کر دی
دعاگو و برائے رابطہ
03345375607
منجانب
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
ناموسِ رسالت لائرز فورم پاکستان
لیگل تھینکرز فورم
تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان
ورلڈ ختم نبوت کونسل
انجمن عاشقان محمد
تحفظ ختم نبوت فورم
تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم
لیگل & سائبر ایکسپرٹس فورم
رضاکاران ختم نبوت
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اسلام آباد
Comments
Post a Comment