ہر طرف انتظامی امور میں کوتاہی سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے مگر اعلی حکام کو کوئی پرواہ نہیں ۔ معزز عدالت عالیہ کے ریمارکس

 راولپنڈی:

 لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمر نواز اور عامر ظفر کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔۔۔






پٹیشنر کی جانب سے راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ, جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ، سدرہ گلزار ایڈووکیٹ ودیگرپینل وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔



پی ٹی اے کی جانب سے SO سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔


فاضل عدالت عالیہ نے گستاخانہ مواد کے سدباب کے لئے جمع کرائی گئی رپورٹ پرایک بارپھر عدم اطمنان ظاہر کیا


سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرریاست پاکستان کے خلاف مواد پاکستانی پرچم پر توہین آمیزمواد کسی صورت قابل قبول نہیں۔ معزز عدالت عالیہ 


سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکے سدباب کے لئے مربوط نظام قائم کرنےمیں اب تک متعلقہ ادارے ناکام رہے ہیں معزز عدالت عالیہ


متعلقہ ادارے اپنے کام میں مستعدی نہیں دکھارہے اورگستاخانہ مواد کو حذف کرنےبارے واضح حکمت عملی دینے میں بھی قاصر نظرآرہے ہیں۔ معزز عدالت عالیہ کی سرزنش



ہر طرف انتظامی امور میں کوتاہی سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے مگر اعلی حکام کو کوئی پرواہ نہیں ۔ معزز عدالت عالیہ کے ریمارکس 


پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس کی بنگلہ دیش بھارت میں ریوینیو کی رپورٹ بھی غیرتسلی بخش ہے۔معزز عدالت عالیہ کے ریمارکس 


فاضل عدالت کا متعلقہ اداروں کےوکلا کو واضح کیا کہ عدالت کا مقصد یہ معلوم کرناہے کہ ملکی سالمیت ناموس رسالت کے خلاف مواد پر پاکستان کی طرف سے ان کمپنیوں کو پابند کیسے کیاجا سکتاہے اورپاکستان کے قوانین کےمطابق پاکستان ہی میں ان کمپنیوں کوریگولیٹ کیوں نہیں کیا جارہاجبکہ پاکستان سے لاکھوں اربوں روپیہ یہ کمابھی رہے ہیں۔


حیرانگی کی بات ہے کہ نہ یہ کمپنیاں پاکستان کو ٹیکس ادا کرتی ہیں نہ یہ ہمارے قوانین کی پابندی کرتی ہیں۔ عدالت کو اگلی سماعت پر دیگر ممالک سے موازنہ پاکستان میں میکانزم بنانے کےلئے پیش کریں۔ معزز عدالت عالیہ کا حکم


 ہم بارہا واضح کرچکے کہ آئین پاکستان کا تقاضہ ہے کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں،نظریہ پاکستان، ریاستی اداروں اور پاکستان کے پرچم کی توہین پر مبنی مواد کا خاتمہ کیا جائے۔معزز عدالت عالیہ

 


کیس اہم موڑ پر آچکا روز سماعت کے لئے تیار ہیں معزز عدالت عالیہ کا انتباہ۔


فاضل عدالت نے مذکورہ کیس کی مزید سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔۔۔



آج قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سب کمیٹی کا بھی گستاخانہ مواد کے ایشو پر اجلاس پارلیمینٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں ہوا۔


اجلاس میں وزارت مذہبی امور ،وزارت داخلہ ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ،پی ٹی اے،ایف آئی اے کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری کی عدم حاضری پر عدم موجودگی پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا کمیٹی نے شرکاء کی جانب سے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو ناکافی،غیر تسلی بخش اور غیر سنجیدہ قرار دیا کمیٹی نے آئی ٹی اور پی ٹی اے کی جانب سے سابقہ دور میں سپریم کورٹ میں  دائر کی گئی اپیلوں پر بھی باز پرس کی۔ موجود افسران کو ایشو پر مکمل معلومات نہ ہونے پر افسران کے رویے پر اظہار برہمی کیا۔کمیٹی نے سماعت آئندہ منگل 20/12/2021 کو ملتوی کی اور تمام افسران کو متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ حاضر ہونے کا کہا۔


برائے رابطہ:

03345375607

منجانب:

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔

ناموس رسالت ﷺ لائرز فورم پاکستان

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان

لائئرز تھینکر فورم

*RMRF*  

*Pakistan Nation Voice*

Comments