ان شاء اللہ سلطنت رضویہ ضرور قاٸم ھوگٸ

 *پریس ریلیز*



مورخہ 28 دسمبر 2022

***

***

***

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث سزاء یافتہ مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک


جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ؑ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین رسالت کے مرتکب سزاء یافتہ مجرمان کی اپیلوں کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی خصوصی بینچ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے سزاء پانے والے مجرمان کی اپیلوں کی سماعت دو جنوری کو کرے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(اسلام آباد)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث سزاء یافتہ مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کے لئے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان متحرک ہو گئی۔جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان حافظ احتشام احمد کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث توہین رسالت کے مرتکب تین مجرمان کی جانب سے سزائے موت کے خلاف دائر کی گئیں اپیلوں کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔فاضل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ دو جنوری کو مذکورہ سزاء یافتہ مجرمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کرے گا۔دوسری طرف تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح اب سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث سزاء یافتہ مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کروانا ہے۔اس حوالے سے ہم نے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث سزاء یافتہ مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف پہلے مقدمے کے مدعی جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان حافظ احتشام احمد کی جانب سے چند روز قبل فاضل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث توہین رسالت کے مرتکب سزاء یافتہ مجرمان کی جانب سے سزائے موت کے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئیں زیر التواء اپیلوں کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔تاکہ مذکورہ اپیلوں پر فیصلے کے بعد مذکورہ سزاء یافتہ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لئے تمام قانونی تقاضے جلد پورے ہوسکیں۔مذکورہ درخواست کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث توہین رسالت کے مرتکب مجرمان عبدالوحید،رانا نعمان رفاقت،ناصر احمد سلطانی کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اور توہین مذہب کے مرتکب مجرم پروفیسر انوار احمد کی جانب سے دس سال قید کی سزاء کے خلاف دائر کی گئیں تقریاََ دو سالوں سے زیر التواء اپیلوں کو دو جنوری 2023 کو سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے دو رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے کاز لسٹ کے مطابق فاضل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ مذکورہ مجرمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کرے گا۔دوسری طرف تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مکمل سدباب کے لئے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کو ضروری قرار دے دیا۔جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ”صدر تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہماری ترجیح اب سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث سزاء یافتہ مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کروانا ہے۔ہماری بدقسمتی ہے کہ آج تک پاکستان میں توہین رسالت کے مرتکب کسی بھی مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہیں ہوا۔یہی بنیادی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں اضافہ ہوا۔جب تک ایسے مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد نہیں شروع کیا جاتا،اس وقت تک سوشل میڈیا پر جاری گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کا مکمل سدباب ممکن نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں ملوث مجرمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کروانے کے لئے ہم نے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے۔اس حوالے سے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جارہی ہے“۔


جاری کردہ:

حافظ احتشام احمد،

(جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان)


دعاگو و برائے رابطہ

03345375607

منجانب

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان

ناموسِ رسالت لائرز فورم پاکستان

لیگل تھینکرز فورم

تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان

اہل سنت میڈیا ریسرچ فورم 

 ایگل آف اسلام

رضوی میڈیا ورلڈ

ورلڈ ختم نبوت کونسل

انجمن عاشقان محمد

تحفظ ختم نبوت فورم

تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم

لیگل & سائبر ایکسپرٹس فورم 

رضاکاران ختم نبوت

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن 

*RMRF*

*Pakistan Nation Voice*


*ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ وگستاخوں کی سرکوبی کے لئے جدوجہدکرنےوالی غیرحکومتی تنظیم لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کی کوششوں سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کےحوالے سےگستاخانہ مواد کی تحقیق وقانونی کاروائیوں کےلئے ملک عزیز پاکستان میں سرکاری سطح پرشہر بہ شہر ”بلاسفیمی یونٹس“ تشکیل کروادئیےگئے ہیں* 

 *آپ سوشل میڈیا پرکسی بھی قسم کا گستاخانہ مواد دیکھیں تو اس کےخلاف قانونی کاروائی کےلئے ان یونٹس سےرابطہ کریں۔*

*مزید معلومات کےلئےہماری اس ای میل اورفون نمبر سےرابطہ کریں* 

 *لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان* 

 *03345375607* *03335341620* 

 *legalcomissiononblasphemy@gmail.com*



*ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ وگستاخوں کی سرکوبی کے لئے جدوجہدکرنےوالی غیرحکومتی تنظیم لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کی کوششوں سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کےحوالے سےگستاخانہ مواد کی تحقیق وقانونی کاروائیوں کےلئے ملک عزیز پاکستان میں سرکاری سطح پرشہر بہ شہر ”بلاسفیمی یونٹس“ تشکیل کروادئیےگئے ہیں* 

 *آپ سوشل میڈیا پرکسی بھی قسم کا گستاخانہ مواد دیکھیں تو اس کےخلاف قانونی کاروائی کےلئے ان یونٹس سےرابطہ کریں۔*

*مزید معلومات کےلئےہماری اس ای میل اورفون نمبر سےرابطہ کریں* 

 *لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان* 

 *03345375607* *03335341620* 

 *legalcomissiononblasphemy@gmail.com*

Comments