مافیاڈیلرکی ملی بھگت،دو دن میں ایک ٹرک کے1100تھیلے آٹاتقسیم کی آڑ میں دوسرا ٹرک کاغذی کاروائی کی نظر،مافیاسرغنہ کیجانب سے سوشل میڈیا

 گوجرخان(محمدیاورمنیرملہوترہ)محکمہ خوراک اور آٹا



 مافیاڈیلرکی ملی بھگت،دو دن میں ایک ٹرک کے1100تھیلے آٹاتقسیم کی آڑ میں دوسرا ٹرک کاغذی کاروائی کی نظر،مافیاسرغنہ کیجانب سے سوشل میڈیا پراسسٹنٹ کمشنر کی تصویر لگا کر دوسرا ٹرک تقسیم کر نے کی بوگس خبرنے حقیت بے نقاب کر دی،تفصیلات کے مطابق 12ٹرکوں کے ذریعہ اسمگلنگ کی کوشش کے دوران سرکاری قبضہ میں لئے گئے کروڑ ہا روپے مالیتی اعلیٰ ترین معیار کے انتہائی قیمتی سُپر فائن آٹے اور میدے کی سول جج جناب ِظل ہما کے عدالتی حکم کی روشنی میں سرکاری قیمت پر فروختگی کاعمل کئی گھنٹے روک کرمحکمہ خوراک کے بعض مقامی افسران واہلکارا ن اور مقامی ”معروف آٹامافیا“نے بلیک مارکیٹ کے ذریعہ لاکھوں کی دیہاڑی لگا لی، گذشتہ روزٹرک نمبرC-9179کا آٹا عدالتی حکم کی روشنی میں کھلے عام فروخت کئے جانے کے دوران محکمہ خوراک کے اہلکار نے اسسٹنٹ کمشنر کا حکم ظاہر کر کے سیل رکوادی جس پر گوجرخان پریس کلب کے کوآرڈی نیٹر محمد یاورمنیر ملہوترہ،پریس فوٹو گرافر خواجہ جہانزیب جیبی اور علاقہ کی سرکردہ سیاسی سماجی شخصیت خواجہ محمد اسلم نے چندصارفین کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ سے ملاقات کی تو انہوں نے ایسے کسی حکم سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرنے پولیس سیکورٹی نہ ہونے کی بناء پر صارفین کی جانب سے بد نظمی اور مارکٹائی کی شکایت کی تھی چنانچہ ان شخصیات کی استدعا پر ڈی ایس پی نے سیکورٹی فراہم کرادی،یوں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کی یہ کوشش عملاًناکام بناتے ہوئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سیف اللہ سوہل، آٹا ڈیلر مرزاشاہد،سرکاری اداروں،مقامی پولیس اورخفیہ ایجنسیوں کے اہلکاران کی موجودگی میں گذشتہ شام گئے تک سر عام قطاروں میں کھڑے 755مردو خواتین میں آٹا فروخت کیا گیا اوررات ساڑھے8بجے سیل اگلے دن تک ملتوی کرتے ہوئے ٹرک مذکورہ345تھیلے آٹا سمیت محکمہ فوڈ کے گودام میں بھجوادیا گیاجس میں سے پرائس کنٹرول میجسٹریٹ میونسپل آفیسرملک حسیب صدیقی،میونسپل انسپکٹرزخواجہ بلال سلیم، راجہ عابدکی زیر نگرانی321تھیلے آٹامندرہ میں فروخت کرایا گیامگرآٹا ڈیلر مذکور نے دوسرے ٹرک کا آٹا فروخت کر نے کی بوگس خبرنیٹ کی زینت بنادی،عوامی حلقوں نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لینے،غائب شدہ آٹاکی بر آمدگی  اور باقی ماندہ آٹے کی فروختگی کی شفافیت کے حوالہ سے راست اقدامات کا مطالبہ کیا ہے



Comments