راولپنڈی:
31 جنوری 2023
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ جسٹس چوہدری عبدالعزیزصاحب کی عدالت میں گستاخانہ مواد حذف کیس کامعاملہ
ایڈیشنل ڈائریکٹرپی ٹی اے چوہدری سرفراز، وزارت خزانہ کی جانب سےجوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ کی جانب سے سیکشن آفیسر ایف آئی اے پی ٹی اےکےدیگرمتعلقہ اعلی حکام پیش ہوئے
واضح رہے کہ ایف آئی اےمیں کنٹریکٹ پرتعینات عارضی افسران وملازمین کے کنٹریکٹ کی میعاد گزشتہ سال جولائی میں ختم ہوچکی ہےیہ معاملہ گستاخانہ موادکیسز بارےایک بڑی رکاوٹ ہے۔
اس اہم مسئلےپر عدالت یکسوئی سے توجہ کئے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ عدالت گستاخانہ مواد حذف کیس میں متعلقہ سرکاری محکمہ جات سے جواب طلبی کرتی آئی ہے۔
چناچہ آج جوائنت سیکرٹری فنانس نے عدالت کواگلی پیش رفت سے آگاہ کیا کہ جاب پراگلے کنفرم کئے جانے والے سائبرافسران وملازمین کی سمری وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے
اس پر وزارت داخلہ کےعدالت میں پیش سیکشن آفیسرنے معززعدالت کو جواب دیاکہ سمری پچھلے دن موصول ہوئی ہے رولز یہ ہیں کہ گریڈ 15 تک کےافسران کی تعیناتی ڈائرکٹرجنرل کریں گے جب کے اس سےاوپر کےگریڈز کی تعیناتی کابینہ کرےگی اس بارےعدالت کچھ وقت عنایت کرے
جسٹس چوہدری عبدالعزیز صاحب نے اس ضمن میں تعیناتیوں بارے مفصل رپورٹ آئندہ پیشی تک طلب کرلی
معزز عدالت نے گستاخانہ مواد حذف کرنے کےمعاملے پر اثراندازدیگر عوامل پرمتعلقہ جملہ افسران کی سرزنش کی۔
معززجسٹس جناب چوہدری عبدالعزیز صاحب نے افسران سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمذمت آپ کس منہ سےکررہے ہیں کہ اپنےاسلامی ملک پاکستان میں سوشل میڈیاپر اللہ عزوجل، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام اہلبیت اطہار قران پاک کی بےادبی سےبھرامواد موجود ہے اوردھڑادھڑ پھیلایاجارہاہے۔
یہ بےحسی قابل قبول کسی صورت نہیں ہے۔
اس قبیح فعل کو عدالت منطقی انجام تک پہنچتادیکھنا چاہتی ہے
معززجج چوہدری عبدالعزیز صاحب نے افسران کو کہا کہ جلد سےجلد اہم عہدوں پر تعیناتیاں مکمل کریں اورجو افسران وملازمین مستقل ہیں
انکی اس حساس نوعیت کے مسئلے پرکی جانے والی تمام ترکاروائیاں عدالت میں پیش کریں۔
گستاخانہ مواد کو حذف کرنے کے لئے تکنیکی خدمات بارے معاملات میں تیزی لائیں
ایڈیشنل ڈائریکٹرپی ٹی اے چوہدری سرفراز نےعدالت کو سائبر کرائم گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنےوالوں کی گرفتاریوں کی شہربہ شہر تعداد سےآگاہ کیاجس پرعدالت نے گرفتاریوں کو مزید تیز کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
یہ گستاخانہ مواد حذف کیس اب اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
اگلی سماعت اب منگل 7 فروری کوہوگی۔
*برائےرابطہ*
03345375607
*طالبِ دعا:*
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
لیگل تھنکرز فورم
رضاکاران ختم نبوت
اہلسنت میڈیا ریسرچ فورم
ورلڈختم نبوت کونسل
انجمن عاشقان محمدﷺ
تحفظ ختم نبوت فورم
رضوی میڈیا ورلڈ
ایگل آف اسلام
ٹیم مسلم میڈیا
تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان
تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم
لیگل & سائبر ایکسپرٹس فورم
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن
*RMRF*
Comments
Post a Comment