بغاوت >فرض ہوتی ہے
سنو اندھو، سنو بہرو
بغاوت فرض ہوتی ہے
اپاہج، مردہ دل لوگو
بغاوت فرض ہوتی ہے
جہاں حاکم نہ ہو اللہ
جہاں قانون ناں قرآں
وہاں حکمِ خدا ہے یہ
بغاوت فرض ہوتی ہے
جہاں بھٹکے اجالے ہوں
جہاں اندھے سویرے ہوں
جہاں روشن دِیا کرنا
بغاوت کے برابر ہو
تو ان اندھوں کی بستی میں
بغاوت فرض ہوتی ہے
جہاں سانسیں خریدیں ہم
کبھی بک کر کبھی مر کر
جہاں ہم پیٹ بھرنے پر
منائیں جشن گھر گھر پر
تو اس مسکین بستی میں
بغاوت فرض ہوتی ہے
جہاں حقدار کہتا ہے
وہاں اوپر میں پوچھوں گا
یہاں پر تُو خدا ہے تو
خدا اپنے سے پوچھوں گا
قیامت جب ہو یوں برپا
بغاوت فرض ہوتی ہے
یہ سر گلیوں میں کٹوانا
جہاں پہ رِیت بن جائے
غریبی کا مداوا جب
فقط یہ موت رہ جائے
جہاں بھیگے دوپٹہ جب
تو ماں کا خون سے بھیگے
جہاں یہ عمر بے چاری
سدا ماتم میں بس گزرے
وہاں مرنے سے پہلے تو
بغاوت فرض ہوتی ہے
اتباف ابرک
Comments
Post a Comment