راولپنڈی:
9 مارچ 2023
سوشل میڈیاپرموجود گستاخانہ موادکی تشہیر کیس کامعاملہ
آج لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ
کے معززجسٹس عبدالعزیز صاحب کی عدالت میں سماعت ہوئی
مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل راؤ عبدالرحیم، راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ و دیگر نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں توہین رسالت وتوہین مذہب سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود مواد کسی بھی وقت ملک پاکستان کا امن خراب کرسکتا ہے ائی ٹی اور سائبر کرائم سے متعلقہ اداروں کو مواد کو حذف کرنے بارے اور اس مواد تک رسائی سے بچاؤ کے لئے ہنگامی اقدامات بارے عدالت حکومت سے بازپرس کرے
معزز جج جناب جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تشویش ظاہرکرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ منظم انداز سے اپنی نوجوان نسل کو بچانے کی باقاعدہ تشہیری مہم کی اشد ضرورت ہے
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پاکستان کی طرف سے گستاخانہ مواد کےحوالے سے سفارشات عدالت میں جمع کروائی گئیں
تاہم معززجج چوہدری عبدالعزیز صاحب نے سفارشات کو نامکمل قرار دیتے ہوئے حکومتی وکیل سےاستفسار کیا کہ آپ نےسوشل میڈیاپرروزبروز بڑھتی ہوئی سنگین نوعیت کی گستاخیوں کی تشہیرکوروکنےکےلئے
اب تک کیافیصلے کئے
سکول کالج یونیورسٹی مسجد مدرسہ میڈیا کےلیے کوئی پلان ترتیب دیا۔ گستاخانہ مواد تک رسائی یااس سےبچنےکے لئے آگاہی مہم مرتب کی؟
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پاکستان اس حوالے سے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے
معززجج نےاگلی سماعت تک اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کواس سنگین معاملے بارے جامع سفارشات مرتب کرنے کا حکم دےدیا
معززجج چوہدری عبدالعزیز صاحب نے مدعی مقدمہ کے وکلا کو بھی انکی جانب سے بھی تحریری سفارشات عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا
سماعت اب بدھ 15 مارچ کوہوگی
*برائےرابطہ*
03345375607
*طالبِ دعا:*
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
لیگل تھنکرز فورم
رضاکاران ختم نبوت
اہلسنت میڈیا ریسرچ فورم
ورلڈختم نبوت کونسل
انجمن عاشقان محمدﷺ
تحفظ ختم نبوت فورم
رضوی میڈیا ورلڈ
ایگل آف اسلام
ٹیم مسلم میڈیا
تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان
تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم
لیگل & سائبر ایکسپرٹس فورم
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن
*RMRF*
Comments
Post a Comment