*موجودہ پاکستان کے حالات کے مطابق آپ کو یہ تحریر لازمی پڑھنی چاہئے!*
*ایک ایسی حقیقت جو آپ کی باطنی آنکھیں بھی کھول دے*
*مکافاتِ عمل*
*2018 سے 2023*
*یاد کرو جب تم برسرِ اقتدار تھے تم بھی نواز شریف کی طرح خود کو فرعون سمجھتے تھے یہی سوچ تھی کہ اب یہ تخت میرے ہاتھ سے جانے والا نہیں*
*عین اُسی وقت تم نے گستاخِ رسول کو رہا کروا دیا (جس کا اقرار تم نے خود یورپین میڈیا کے سامنے کیا) اس وقت جو لوگ اپنے آقا و مولا ﷺ کی عزت و ناموس کیلئے احتجاجاً سڑکوں پر آئے تھے کہ تم اُنکی بات سنو گے مگر چشمِ فلک نے کچھ اور ہی دیکھا*
*اُن میں سے بعض کی میتیں گھر گئیں ، بعض ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھے*
*جو تمہارے ظلم و ستم کا شکار ہوکر اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے*
*کتنی ہی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں*
*کتنی ہی بہنوں کے چشم و چراغ بجھ گئے*
*کتنےہی والدین کی آنکھوں کے تارے تم نے چھین لئیے*
*اور اس کے علاوہ کتنے ہی علماء اکرام ، سیدزادوں ، اور عاشقانِ رسول کو تم نے پابند سلاسل کیا اُن پر دنیا کا بدترین تشدد کیا*
*کیا اُن کی ماؤں کے دِلوں سے آہیں نہیں نکلی ہوں گی؟*
*کیا اُن کے والدین نے اللہ رب العزت کے سامنے تمہاری بربادی کی بددعا نہیں کی ہوگی؟*
*"تم نے وقت کے سب سے بڑے بزرگ عالم دین ، وقت کے مجدد ، ولی اللہ ، رسول اللہﷺ کے عاشق صادق شیخ الحدیث والتفسیر ،محافظ ختمِ نبوتﷺ پہرے دارے ناموسِ رسالتﷺ قبلہ امیرالمجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی صاحب کو معذوری کی حالت سے دوسری منزل سے نہیں گھسیٹا تھا کیا*
*یاد کرو جب تم نے اُن کو سردیوں کی شدید راتوں میں 6 ماہ جیل کے اندر بند رکھا*
*یاد کرو جب تمہارے حُکم پر ان کے کمبل کو رات کے وقت پانی سے گیلا کردیا جاتا تھا*
*کیا تمہیں پتہ نہیں تھا کہ رب اپنے نبیوں کی عزت کیلئے کتنا غیور ہے؟*
*کیا تم یہ نہیں جانتے تھے کہ مصر کے بازار مین حضرت یوسف علیہ السلام کی صرف قیمت لگنے پر اللہ رب العزت نے 7 سال قحط بھیجا*
*تم نے سوچ بھی کیسے لیا کہ تم امام الانبیاء ﷺ حبیب خُدا ﷺ خاتم الانبیاء ﷺ کی عزت سے غداری کر کے بچ جاؤ گے؟*
*یاد کرو*
*2020 میں جب فرانس کے سُور نے*
*رسول اللہﷺکے گستاخانہ خاکے سرکاری سطح پر بڑی بڑی اونچی عمارتوں پر سکرینوں کے ذریعے شائع کئے گئے تو عاشقانِ مصطفٰی ﷺ کے دل چھلنی ہوگئے*
*عشقِ مصطفٰیﷺ کی ایسی چنگاری اُن کے دلوں میں روشن تھی قریب تھا کہ رسول اللہﷺ کی محبت میں اُن کے سینے پھٹ جاتے*
*وہی لوگ قبلہ امیر المجاہدین رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں رسول اکرم ﷺ کی عزت و ناموس پر پہرہ دینے کیلئے ہاتھ میں ڈنڈا پکڑ کر چھلنی دل لئیے ہوئے فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ لے کر میدان عمل میں نکل پڑے*
*قافلہ عشق و مستی لیاقت باغ سے فیض آباد کی طرف چل پڑا*
*مگر آگے تخت پر وہی یزید زمانہ ، شیطان صفت عمران خان تھا*
*جیسے ہی وہ لوگ چھلنی دلوں کیساتھ میدانِ عمل میں آئے*
*اُن کے سینوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا*
*حکومت نے ایک معاہدہ کرکے وقتی طور پر دھرنا ختم کرادیا اور بعد میں کارکنان کو گھروں سے ،مساجد سے ، مدارس سے اُٹھا لیا گیا*
*کئی مساجد میں 10 دن تک نماز نا ہوئی جوتوں سمیت فورسز بیٹھی رہیں*
*مساجد میں جمعہ تک نا پڑھنے دیا گیا ۔جو نماز پڑھنے آتا اُس کو اُٹھا کر جیل میں بند کردیا جاتا*
*اُس موقع پر بابا جی نے عمران خان اور اس کیساتھ جو جو بھی کریک ڈاؤن میں شامل تھے سب کیلئے بددعا فرمائی جس کے الفاظ کچھ یُوں تھے*
*یا اللہ !*
*ایہ سارے گِن لے*
*یا اللہ انناں ساریاں نوں کلیاں کلیاں ذلیل کرکے ماریں*
*اگر ایہ توبہ ول آجان فیر ایناں نوں معافی دیویں*
*قبلہ امیر المجاہدین رحمۃ اللہ علیہ اندر ہی اندر اس درد کو سہتے ہوئے ہمیں الوداع کرکے رسول اللہﷺ کی بارگاہ میں ہیش ہوگئے*
*تقریباً 5 ماہ بعد اُسی مطالبے کو لئیے ہوئے قبلہ امیر المجاہدین کے لختِ جگر جیسے ہی میدان عمل میں نکلے اُن کو پابند سلاسل کرکے دنیا کا بدترین تشدد کیا گیا*
*7 ماہ اُن کو جیل میں بدترین تشدد کو نشانہ بنایا گیا*
*سڑکوں پر جو لوگ نکلے اُن کو روزے کی حالت میں گولیوں سے بُھون دیا گیا*
*آج 9 مئی 2023 ہے*
*ملک بھی وہی*
*پولیس بھی وہی*
*سڑکیں بھی وہی*
*تخت بھی وہی*
*مگر اُس وقت جو تخت نشین تھا*
*آج وہ تخت پر نہیں بلکہ اللہ رب العزت کی پکڑ میں ہے*
*اللہ پاک ان دین دشمنوں کو دنیادار کمینوں کو آپس میں ایکدوسرے سے ذلیل کروا رہا ہے*
*واللہ!*
*قبلہ امیر المجاہدین کی دعائے جلال آج پوری ہوتی ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں*
*جو جو جیسے جیسے انہوں نے فرمایا تھا بالکل ویسے ویسے ایک انچ بھی آگے پیچھے نہیں ہورہا یے*
*میں تمام پاکستانیوں کو کہتا ہوں*
*لوٹ آؤ حضور ﷺ کے دین کی طرف*
*ان دنیادار کمینوں*
*پورپ ، امریکہ ، یہودو نصارٰی کے ایجنٹوں کے پیچھے چل کر اپنی دنیا و آخرت برباد نا کرو*
*یہ صرف اقتدار کے بھوکے ہیں قوم کی ان کو کوئی فکر نہیں*
*اگر پاکستان کو مستحکم اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہو تو لوٹ آؤ رسول اللہﷺ کے دین کی طرف*
*آج ملک پاکستان میں نظامِ مصطفٰیﷺ کے نفاذ کیلئے تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دو*
*تاکہ کل بروزِ قیامت رسول اللہﷺ کے سامنے شرمندگی نا ہو*
*اگر حضور پاکﷺ نے پوچھ لیا کہ تمہارے پاس جو میرے دین کا پیغام پہنچا تھا تم نے پھر بھی دین دشمنوں کا ساتھ دیا ؟*
*تم پھر بھی ختمِ نبوت ﷺ کے غداروں کے ساتھ کھڑے ریے ؟*
*تم پھر بھی ناموسِ رسالت ﷺ کے غداروں کیساتھ کھڑے ریے؟*
*تم پھر قادیانیوں کے یاروں کیساتھ کھڑے رہے؟*
*اگر حضورِ اقدسﷺ نے اپنا چہرہ اقدس پھیر لیا تو کون ہے جو تمہیں اللہ رب العزت کے عذاب سے بچا سکے*
*اسلئیے*
*آج لے اُن ﷺ کی پناہ اور آج مدد مانگ اُنﷺ سے*
*پھر نا مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا*
*منجانب*
*تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان ضلع منڈی بہاوالدین*
Comments
Post a Comment