اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کا منہ توڑ جواب عالمی برادری کیلئے واضح پیغام ہے*

 امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی*







*پریس رلیز*

8 اکتوبر 2023


*اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کا منہ توڑ جواب عالمی برادری کیلئے واضح پیغام ہے*


*امت مسلمہ کے پاس جہاد کے سوا کوئی آپشن نہیں امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی*


*امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی*


*تمام اسلامی ممالک کھل کر اسرائیل کے خلاف اپنے اقدامات کا اعلان کریں، امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی*


*یہ وقت فلسطینی عوام کا ساتھ دینے کا ہے نہ کہ مزمت کرنے کا، امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی*


*اسرائیل کے فلسطینی عوام پر بڑھتے ہوئے ظلم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی*


 *پاکستانی قوم اور تحریک لبیک پاکستان کا ہر کارکن فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہم کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرینگے،امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی*



لاہور(اسٹاف رپورٹر) تحریکِ لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کا منہ توڑ جواب عالمی برادری کیلئے واضح  پیغام ہے کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خاتمے کے لئے امت مسلمہ کے پاس جہاد کے سوا کوئی آپشن نہیں اور امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،تمام اسلامی ممالک کھل کر اسرائیل کے خلاف اپنے اقدامات کا اعلان کریں، پاکستانی قوم اور تحریک لبیک پاکستان کا ہر کارکن فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ہم کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرینگے، اسرائیل کے فلسطینی عوام پر بڑھتے ہوئے ظلم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور جو لوگ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ اگر صیہونیوں کے لئے اتنی ہی محبت ہے تو جاکر اسرائیل میں بس جائیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ کے نام پر بنا ہے اور اس پر تا قیامت قائم رہے گا، اس مقدس سرزمین فلسطین پر قابض اسرائیل پر کامیاب حملہ ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی عوام کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرے گی۔ یہ وقت فلسطینی عوام کا ساتھ دینے کا ہے نہ کہ مزمت کرنے کا، کافر تو کافروں کے حمایت میں واضح پیغام دے رہے ہیں اور مسلم ممالک اپنے مسلمان بھائیوں اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے واضح موقف دینے سے کیوں کتراتے ہیں ، کھل کر اعلان جہاد کریں یہی غیرت دینی کا تقاضا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹم بم کی نعمت سے نوازا ہے یہ غوری، حتف، شاہین میزائل ہم نے کس دن کے لئے بنا کر رکھے ہوئے ہیں، یہ ضرار ٹینک یہ خالد ٹینک یہ کس وقت کے لئے ہم نے بنائیں ہیں اگر یہ مشکل وقت میں ہمارے مسلمان بھائی اور بہنوں کے کام نہ آسکے تو پھر ان سب میزائلز اور ٹینکس کا کیا کرینگے ہم، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے فدائی حملے کی حمایت کا اعلان کرے جس طرح امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے، پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم قبلہ اول سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ 56 اسلامی ممالک کو کو مل کر اعلان جہاد کرنا چاہیے۔ پورے فلسطین پر اسرائیل قابض ہوتا جارہا ہے اور ہم خاموش ہیں، یہ جان لو کہ یہود و نصاری کبھی بھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے فلسطینی عوام کی آزادی کی تحریک روز بروز زیادہ طاقتور ہوتی جا رہی ہے، قابض صیہونی اسرائیلی حکمران  مقبوضہ فلسطین کے اندرونی حالات پر بھی قابو پانے کی صلاحیت کھو چکے ہیں، یہ وقت اعلان جہاد کا وقت ہے ،ماضی کی کوتاہیوں کا کفارہ ادا کرنے کا وقت ہے اور اللہ تعالی کے ہاں سرخرو ہونے کے لئے ہر حد تک جانے کے عزم کا وقت ہے۔


 جاری کردہ: 

شعبہ نشر و اشاعت

تحریکِ لبیک پاکستان

Comments