کراچی دھرنا کے تازہ ترین مناظر

 *کراچی دھرنا کے تازہ ترین مناظر.*

*جیو جیو کراچی والوں*
#TLP_Protest_Outside_ECP

پریس ریلیز :



مورخہ : 2022-07-22


حکومت اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے کسی صورت راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ۔ 

*امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*


 

انتخابات کے انعقاد میں کسی صورت کوئی رکاوٹ قبول نہیں ۔

*امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*



الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے تو یکطرفہ فیصلہ کرنے کے بجاۓ تحریک لبیک پاکستان ودیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے ۔

*امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*



اندرون سندھ  امیدواران کے اغواء میں ملوث ملزمان کو فلفور گرفتار کیا جائے ۔

*امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*



کراچی سمیت  اندرون سندھ امیدواران کو دهونس دھمکی دینے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے ۔

*امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*



بجلی کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں ۔۔

 *امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری* 


کے-الیکٹرک کے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاج میں ٹی ایل پی تاجر برادری کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔

*امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری*



کراچی ( ) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو مؤخر کرنے کے غیر منصفانہ فیصلےکے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جاری احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے کسی صورت راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے مزید کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں کسی صورت کوئی رکاوٹ قبول نہیں لہٰذا الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پاکستان کی دیگر جماعتوں کی طرح بڑی سٹیک ہولڈر ہے ۔ لہٰذاالیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے تو یکطرفہ اور غیر منصفانہ فیصلہ کرنے کے بجاۓ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان کو بھی اعتماد میں لے ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ٹی ایل پی کے نامزد كرده امیدواران سے روا رکھے جانے والے غیر قانونی سلوک پر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ امیدواران کے اغواء میں ملوث ملزمان کو فلفور گرفتار کیا جائے ۔اورکراچی میں ٹی ایل پی امیدواران کو دهونس دھمکی کے ذریعے دبانے اور ڈرانے جیسے غیر قانونی ہتھکنڈوں میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کے -electric الیکٹرک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی سیلز ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور کے-الیکٹرک کے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔جبکہ تاجر برادری کے احتجاج میں ٹی ایل پی تاجر برادری کے ساتھ ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے بھی ٹی ایل پی کراچی ڈویژن کی جانب سے جاری احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور نماز جمعہ کی امامت فرمائی ۔ الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر جاری احتجاجی مظاہرے میں ٹی ایل پی کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل و ضلعی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ ٹی ایل پی کے نامزد کردہ بلدياتی امیدواران ، کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر تحریک لبیک پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔



جاری کردہ:

میڈیا سیل 

*تحریک لبیک پاکستان* 

کراچی ڈویژن

رابطہ : 03009231218


*Negotiation with Leading persons of protestor of TLP are being made in ECP for their reservations.*


*Umer Sial joint election commissioner is being head the negotiation.*


*Representatives of TLP were present in negotiation.*

@ECP_Pakistan


#TLP_Protest_Outside_ECP 



Comments