اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے ایک تاریخی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔



 اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے ایک تاریخی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاقی وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں تین اپیلیں دائر کی تھیں۔جن کی رواں ماہ سپریم کورٹ میں تین سماعتیں بھی ہوچکی ہیں۔یہ چونکا دینے والا انکشاف تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جانب سے موجودہ وفاقی حکومت میں شامل جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو لکھے گئے ایک خط میں ہوا ہے۔


تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے پی ٹی آئی کی سابقہ وفاقی حکومت کی جانب سے مذکورہ اقدام کو ناموس رسالت ﷺ پر حملہ قرار دیتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ سے اپیل کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئیں مذکورہ اپیلوں کو بلاتاخیر واپس لینے کے لئے کردار اداء کریں۔مذکورہ خط کی کاپی وزیراعظم کو بھی بھیجی گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی جانب سے جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو چار صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا ہے۔ مذکورہ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ”یقیناََ آپ کے علم میں ہے کہ سنہ 2016 کے آخر سے سوشل میڈیا پر اللہ تعالیٰ، جناب رسول اللہ ﷺ، صحابہ کرامؓ، اہل بیت اطہارؓ،قرآن کریم سمیت شعائر اسلام کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم جاری ہے۔مذکورہ گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے اور مذکورہ بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب کے لئے سنہ 2017 سے سنہ 2021 تک لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار تاریخی فیصلے صادر کئے ہیں،جو تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ ختم نبوت ﷺ کے متعلق اہم سنگ میل ہیں۔

For more details👇

تحفظ ناموس رسالت ﷺ  کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیلئے PTI سپریم کورٹ پہنچ گئی 


لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف PTI سپریم کورٹ میں 3 اپلیں کر چکی ۔


تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان کا انکشافاتی خط


تفصیلات 👇

 https://alert.com.pk/archives/67857

Comments