اللہ کریم کے فضل سے میرا پیارا دوست بھائی کاشف نعیم کو جنت میں یہ خبر ملے ہوگی کہ آپ کی فکر غم کو ملکی سطح پر بھی تسلیم کرلیا گیا ہے الحمدللہ
تمام دوستوں سے کاشف نعیم کے لیا بہت دعاوں کی گزارش
حکومت کا سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے مستند ترجمےکیلئے نگرانی کا فیصلہ
ویب ڈیسک 05 جنوری ، 2023
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے مستند ترجمےکے لیے نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے قرآن پاک کا مستند نسخہ مرتب کیا ہے، اس نسخےکی صوبائی قرآن بورڈ سے تائید حاصل کی جائےگی ، بعض افراد سوشل میڈیا پر بھی قرآن پاک کے ترجمے کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالتے ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) وزارت مذہبی امور کی کوآرڈینیشن سے اس عمل کو چیک کرےگا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کا مستند ترجمہ ہر ضلع اور ہر تحصیل میں پہنچائیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ یہ ایک فرض ہے ہم اس کو نبھانےکی کوشش کر رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں اچھا کام کیا ہے، قرآن پاک کی حفاظت کے لیے ہم پہلے ہی متحرک ہیں، قرآن پاک کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے۔
مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ جو ترجمہ قرآن پاک پہلے ہوچکا ہے اس پر سب کا اتفاق ہے، تمام مسالک کو بٹھا کر ایک قرآن پاک کے ترجمے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ *برائے رابطہ*
03345375607
*طالبِ دعا:*
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
لیگل تھنکرز فورم
اہلسنت میڈیا ریسرچ فورم
انجمن عاشقان محمدﷺ
رضوی میڈیا ورلڈ
ورلڈختم نبوت کونسل
تحفظ ختم نبوت فورم
تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان
تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم
لیگل & سائبر ایکسپرٹس فورم
رضاکاران ختم نبوت
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن
*RMRF*
Comments
Post a Comment