قادیانیوں نے ریاست کے اندر اپنی ریاست بنا رکھی ہے۔حکومت چناب نگر اور نصرت کالونی میں ریاستی رٹ کو فوری طور پر قائم کرے۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان


 *پریس ریلیز*

مورخہ 10 جنوری 2023

***

***

***

چناب نگر میں قادیانی گروہ کی شرپسندی قابل مذمت۔دنیا دیکھ لے کہ یہ گروہ پاکستان میں کس قدر طاقتور اور شدت پسند ہے۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ 


 تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے چناب نگر اور نصرت کالونی کے دورے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کرے گی


چناب نگر پولیس کی جانب سے تحریف قرآن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرنا قابل تحسین ہے۔باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی ہم پر امید ہیں 


چناب نگر اور اندرون سندھ میں نصرت کالونی کو قادیانیوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھا ہے۔حکومت ان علاقوں میں ریاستی رٹ کو فوری طور پر قائم کرے۔اعلامیہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(کراچی)تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے تحریف قرآن کیس میں چناب نگر پولیس کی جانب سے ملزم مبارک احمد ثانی کی گرفتاری کے بعد قادیانی گروہ کی جانب سے شرپسندی،سرکاری و عوامی املاک پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چناب نگر اور اندرون سندھ واقع نصرت کالونی کو قادیانیوں نے ریاست کے اندر اپنی ریاست بنا رکھی ہے۔حکومت چناب نگر اور نصرت کالونی میں ریاستی رٹ کو فوری طور پر قائم کرے۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان نے چناب نگر(ربوہ)اور اندرون سندھ میں  واقع نصرت کالونی کے اندرونی حقائق جاننے  کے لئے کمیٹی قائم کردی۔مذکورہ کمیٹی چناب نگر اور نصرت کالونی کا دورہ کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق چناب نگر پولیس کی جانب سے تحریف قرآن کیس میں ملزم مبارک احمد ثانی کی گرفتاری کے بعد پیداء ہونے والی صورتحال کے تناظر میں تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی شوریٰ کا اجلاس آج(منگل کو)کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی نے کی۔اجلاس میں اراکین شوریٰ نے شرکت کی۔اجلاس میں قادیانیوں کی خلاف آئین و قانون سرگرمیوں پر تفصیلاََ غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ مبینہ طور پر قادیانیوں نے چناب نگر(ربوہ)اور نصرت کالونی واقع اندرون سندھ کو ریاست کے اندر اپنی ریاست بنا رکھی ہے۔جہاں ریاستی رٹ بالکل موجود نہیں ہے اور وہاں مقیم مسلمانوں کو قادیانیوں کی جانب سے ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔مذکورہ علاقوں میں قادیانی نہ صرف خلاف آئین و قانون سرگرمیوں میں ملوث ہیں بلکہ مذکورہ علاقوں سے ہی اسلام مخالف سرگرمیاں بھی کی جارہی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی ایک خصوصی کمیٹی چناب نگر اور نصرت کالونی کا دورہ کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ شوریٰ کے سامنے پیش کرے گی۔جس کی روشنی میں اس متعلق آئینی و قانونی اقدامات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد جنرل سیکریٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ”چناب نگر پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے کہ اس نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریف قرآن کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم مبارک احمد ثانی کو گرفتار کیا۔ہم امید کرتے ہیں کہ چناب نگر پولیس اسی جرأت کو مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ مقدمے میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی نہ صرف گرفتار کرے گی بلکہ مقدمے کے متعلق تمام قانونی شواہد کو بھی اپنی تحویل میں لے گی۔چناب نگر پولیس کی جانب سے مذکورہ مقدمے میں ایک ملزم کی گرفتاری کے بعد قادیانی گروہ کی جانب سے کی جانے والی شرپسندی بالخصوص تھانہ چناب نگر اور عوامی املاک پر حملے انتہائی قابل مذمت ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قادیانیوں کی اس شرپسندی کا نوٹس نہ لیا جانا تشویشناک ہے۔جو شرپسندی قادیانی گروہ نے چناب نگر میں کی،اس قسم کی شرپسندی اگر کوئی مذہبی جماعت کرتی تو تمام ریاستی مشینری فوری طور پر حرکت میں آجاتی۔ریاست کی جانب سے قادیانی گروہ کو اس قدر ڈھیل دینا افسوسناک اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔چناب نگر تھانے کا گھیراؤ کرکے ایک ملزم کو چھڑانے کی کوشش کرنا قادیانی گروہ کی بدمعاشی کی انتہاء ہے۔قادیانی گروہ پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔یہ ٹولہ یورپ میں بیٹھ کر خود کو مظلوم ظاہر کرتے ہوئے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتا رہتا ہے۔جبکہ پاکستان کے اندر یہ گروہ اتنا طاقتور ہے کہ اگر ان کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق گرفتار کرتے ہیں تو یہ طاقت کے بلبوتے پر اسے چھڑانے کی کوشش کرتا ہے۔پوری دنیا دیکھ لے کہ قادیانی کس قدر شدت پسند ہیں“۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ”چناب نگر(ربوہ)اور نصرت کالونی واقع اندرون سندھ کو قادیانیوں نے ریاست کے اندر اپنی ریاست بنا رکھی ہے۔حکومت چناب نگر اور نصرت کالونی میں ریاستی رٹ کو فوری طور پر قائم کرتے ہوئے وہاں مقیم مسلمانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔قادیانی گروہ کو جب تک آئین و قانون کا پابند نہیں بنایا جائے گا،اس وقت تک یہ گروہ پاکستان دشمنی سے باز نہیں آئے گا۔قادیانیوں کی جانب سے قرآن کریم کے ترجمے میں تحریف کرکے اسے پوری دنیا میں تقسیم کرنا اسلام دشمنی ہے۔ہم قادیانیوں کو آئینی و قانونی طریقے سے اسلام دشمنی سے روکیں گے،انشاء اللہ“۔


منجانب:

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان۔

برائے رابطہ:

0334-5908335

E.mail: ttnrp.official@gmail.com



اسلام آباد: 

10 جنوری 2023


سوشل میڈیا پر توہین رسالت کےمرتکب ملزمان شگفتہ کرن، اجمل فاروق، احتشام،اورایازبن طارق کےکیسز کی جج اعظم خان صاحب کی انسداد سائبرکرائم عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔۔۔۔


عدالت کو آگاہ کیا گیاکہ ایاز بن طارق کیس میں اس کا ہمراہی ملزم قیصرنواز گرفتارکرلیاگیاہے

عدالت نےہمراہی ملزم قیصرنوازکاچالان جمع کروانےکی ہدایت کی

توہین رسالت کےملزمان احتشام اوراجمل فاروق میں نقول تقسیم کی گئیں۔۔۔


ملزم احتشام کی جانب سےوکیل مجتبی زمانی پیش ہوئے

سنگین نوعیت کا گستاخانہ مواد دیکھ کراور ملزم احتشام  کے عدالت میں اقبال جرم کےبعد مجتبی زمانی ایڈوکیٹ نے ملزم کی وکالت سےانکارکرتے ہوئےوکالت نامہ واپس لےلیا۔۔۔


توہین رسالت کے ایک اور اہم کیس کی ملزمہ شگفتہ کرن اوراجمل فاروق کی بھی آج سماعت مقررتھی مگرچونکہ مذکورہ ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوسکےتواس کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔۔۔۔


سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی تشہیر کے ان مختلف چار کیسز کی سماعت اب 24 جنوری کو ہوگی۔


برائےرابطہ

03345375607

طالبِ دعا:

لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان

لیگل تھنکرز فورم

اہلسنت میڈیا ریسرچ فورم 

انجمن عاشقان محمدﷺ

رضوی میڈیا ورلڈ

ورلڈختم نبوت کونسل

تحفظ ختم نبوت فورم

ایگل آف اسلام

تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان

تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم

لیگل & سائبر ایکسپرٹس فورم 

رضاکاران ختم نبوت

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن 

*RMRF*

Comments