امیر محترم سعد حسین رضوی کا
مکمل خطاب
مکمل آڈیو قرآن اور کنزل ایمان ترجمہ
https://steemit.com/audioquranmajeed/@maryamammar123/
راولپنڈی:
27 جنوری 2023
لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ جسٹس چوہدری عبدالعزیز صاحب کی عدالت میں گستاخانہ مواد حذف کیس کی سماعت۔۔
معززعدالت نےآج جوائنٹ سیکرٹری فنانس پی ٹی اےو ایف آئی اے افسران کو طلب کررکھاتھا۔
جوائنٹ سیکرٹری فنانس آج خود پیش ہوئےنہ ان کا نمائندہ پیش ہوا
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت کومذکورہ افسر کی غیرحاضری کی مناسب وجہ نہ بتاسکےجس پر معزز عدالت نے سخت برہمی کااظہارکرتےہوئےجوائنٹ سیکریٹری فنانس کے وارنٹ جاری کرنےکاحکم صادر کیا۔
پی ٹی اے لاہورسے ایڈیشنل ڈائریکٹرچوہدری سرفرازطلبی پرآج عدالت میں پیش ہوئے
معززجج جناب چوہدری عبدالعزیز صاحب نے ان سےدریافت کیا کہ آپ کو کیا مسئلہ ہے کہ جو آپ کہتے ہیں کہ توہین رسالت کاکوئی ملزم گرفتارنہیں کیاجائےگا۔
جس پر ایڈشنل ڈائریکٹرچوہدری سرفراز نے جواب دیاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہم ملزمان کوگرفتار کررہے ہیں
جس پر معززجج نےکہا کہ ہمارےپاس آپ کی ایسی گفتگوکے سکرین شاٹس موجودہیں کہ آپ ہی نے توہین رسالت کے ملزمان کی گرفتاری سے انکارکیا
آپ کسی گستاخ کی نوکری کررہےہیں یاریاست کی
سمجھ نہیں آتی آپ گستاخوں کی گرفتاری سےکیوں انکار کررہے ہیں
معززجج صاحب نے شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئےایڈشنل ڈائریکٹرپی ٹی اےچوہدری سرفرازکوفوری طورپر توہین رسالت پر کی جانےوالی کاروائیوں بارے تفصیلی رپورٹ عدالت کو پیش کرنےکاحکم دیا
ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سےپیش ہوئے افسرکی طرف سےسائبر ملازمین کے کنٹریکٹ کے حوالے سے بھی دئیے گئے جوابات پر معززجج چوہدری عبدالعزیزصاحب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئےبرہم ہوئے
معززجج صاحب نے جوائنٹ سیکرٹری فنانس اوروزارت داخلہ کو سائبر ملازمین کنٹریکٹ بارے بھی منگل تک معاملہ حل کرنےکےاحکامات صادرفرمائے۔
گستاخانہ مواد حذف کیس کی سماعت اب منگل 31 جنوری کو ہوگی۔
*برائےرابطہ*
03345375607
*طالبِ دعا:*
لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان
لیگل تھنکرز فورم
رضاکاران ختم نبوت
اہلسنت میڈیا ریسرچ فورم
ورلڈختم نبوت کونسل
انجمن عاشقان محمدﷺ
تحفظ ختم نبوت فورم
رضوی میڈیا ورلڈ
ایگل آف اسلام
ٹیم مسلم میڈیا
تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان
تحفظ ختم نبوت وکلاء فورم
لیگل & سائبر ایکسپرٹس فورم
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن
*RMRF*
Comments
Post a Comment