فلسطین مسلمانوں کی مدد کے لیۓ ہر روز دعا قنوت نازلہ ضرور پڑھیں جزاك اللهُ‎

 Watch and Download Video


فلسطین اسرائیل جنگ پر مسلم ممالک کے سربراہان زبانی



 مذمت کے بجائے صیہونی دہشت گردوں کی مرمت کیلئے 

عملی اقدامات کا مظاہرہ کریں، حافظ سعد حسین رضوی

مظلوم فلسطینیوں کی آنکھیں برادر اسلامی ممالک کی طرف سے عسکری حمایت دیکھنے کو ترس رہی ہیں،حافظ سعد حسین رضوی

قبلہ اؤل اور مسجد اقصیٰ کی حفاطت پوری امتِ مسلمہ پر فرض ہے،حافظ سعد حسین رضوی

عالمی برادری فلسطین کو آزاد ریاست اور بیت المقدس کو تسلیم کرکے فلسطین میں امن کیلئے کردار ادا کرے،حافظ سعد حسین رضوی

وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے رابط کرکے فلسطین کے حالیہ حالات کو اُجاگر کریں،حافظ سعد حسین رضوی

 موجودہ معاشی و سیاسی بحران کا حل جمہوریت اور آمریت میں نہیں اسلام پر چلنے میں ہے،حافظ سعد حسین رضوی

 وسائل پر قابض لوگوں کا احتساب نہ کیا گیا تو متوسط اور غریب طبقے کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی،حافظ سعد حسین رضوی

21 اکتوبر کو آنے والے عدالتی سزا یافتہ مفرور مجرم کی منزل جیل ہے،حافظ سعد حسین رضوی

 سرحدوں کی حفاطت کرنے والے جوان اور شہداء ہمارا فخر ہیں،عام انتخابات میں پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے،حافظ سعد حسین رضوی

 بروقت اور آئین و قانون کے مطابق انتخابات نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،حافظ سعد حسین رضوی

بتاریخ:19-10-2023     

                                        


             حوالہ نمبر:

لاہور(   ) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ فلسطین اسرائیل جنگ پر مسلم ممالک کے سربراہان زبانی مذمت کے بجائے صیہونی دہشت گردوں کی مرمت کیلئے عملی اقدامات کا مظاہرہ کریں۔مظلوم فلسطینیوں کی آنکھیں برادر اسلامی ممالک کی طرف سے عسکری حمایت دیکھنے کو ترس رہی ہیں۔ قبلہ اؤل اور مسجد اقصیٰ کی حفاطت پوری امتِ مسلمہ پر فرض ہے،عالمی برادری فلسطین کو آزاد ریاست اور بیت المقدس کو تسلیم کرکے فلسطین میں امن کیلئے کردار ادا کرے۔فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کوفوری روکنے کیلئے موثر اقدامات،خوراک اور طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے رابط کرکے فلسطین کے حالیہ حالات کو اُجاگر کریں۔ ملکی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی و سیاسی بحران کا حل جمہوریت اور آمریت میں نہیں اسلام پر چلنے میں ہے، وسائل پر قابض لوگوں کا احتساب نہ کیا گیا تو متوسط اور غریب طبقے کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی۔پاکستانی عوام الیکٹیڈ اور سلیکٹیڈ کو اچھی طرح سمجھ گئے ہیں۔ چور راستوں کے خاتمے سے ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ 21 اکتوبر کو آنے والے عدالتی سزا یافتہ مفرور مجرم کی منزل جیل ہے۔ ملکی دولت لوٹنے والوں سے ڈیل کے نتائج ایک بار پھر بھیانک ہونگے۔ ملک ترقی کا واحد حل صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاطت کرنے والے جوان اور شہداء ہمارا فخر ہیں،عام انتخابات میں پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔ اپنے آئینی اور قانونی حقوق کسی طاقت کو بھی چھیننے نہیں دینگے۔ انتخابات میں عوام نے ساتھ دیا تو ملکی تقدیر بدل کر دکھائیں گے۔ ملکی ترقی،پائیداراور دیر پا امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر اکھٹاکرینگے۔غربت، بے روزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کوروزگار کے موقع فراہم کرینگے۔آئین و قانون کی بالادستی ہوگی۔ پاکستان کی خود مختاری اور بالادستی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دینگے۔ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ بروقت اور آئین و قانون کے مطابق انتخابات نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، اُمید کرتے ہیں کہ نگران حکمران آئین و قانون کی حفاظت اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔  

 جاری کردہ 

شعبہ نشرو اشاعت

تحریک لبیک پاکستان


Comments